شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پاناما کا واویلا کرنے والوں کو شکست کے سوا کچھ نہیں ملے گا، رانا ثنااللہ

پاناما کا واویلا کرنے والوں کو شکست کے سوا کچھ نہیں ملے گا، رانا ثنااللہ

لاہور(نامہ نگار) رانا ثناء اللہ کہتے ہیں پاناما لیکس اب پاجاما لیکس بن چکی ہے، عمران نے درست کہا ہے پاناما کیس ختم ہو چکا، ان کا کہنا تھا کہ چنبہ ہاؤس میں خاتون کی موت نشہ آور شے زیادہ لینے پر ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ءاللہ کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاناما کا واویلا کرنے والوں کو شکست کے سوا کچھ نہیں ملے گا،پاناما لیکس اب پاجاما لیکس بن چکی ہے، عمران خان نے صحی کہا ہے پاناما کیس ختم ہو چکا ہے۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پولیس صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے چاروں اہم کیسز پر ورک آؤٹ کرلیا ہے، چنبہ ہاؤس میں ایک ملازم لوگوں کے حوالے سے کمرے بک کرتا تھا، مسلم لیگی خاتون سمیعہ چودھری کی موت کی وجہ اوور ڈوزبنی، انہوں نے بتایا کہ قسمت بیگ کے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی  حلانکہ قسمت بیگ قتل کیس میں ان کے نزدیکی اور شوبز کے لوگ شامل ہیں۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ 15مارچ مردم شماری کی تاریخ دی گئی ہے، ایک سال میں مکمل کرلیں گے۔

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...