شہ سرخیاں
Home / پاکستان / بلاول بھٹوزرداری کی غلط رہنمائی کی جا رہی ہے:رانا ثناءاللہ
loading...
بلاول بھٹوزرداری کی غلط رہنمائی کی جا رہی ہے:رانا ثناءاللہ

بلاول بھٹوزرداری کی غلط رہنمائی کی جا رہی ہے:رانا ثناءاللہ

 لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا پنجاب میں دوبارہ متحرک ہونا خوش آئند ہے جب کہ بلاول بھٹو زرداری کی غلط رہنمائی کی جا رہی ہے۔ وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ میں ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم کے لئے وقت کم ملا ، جھنگ میں آزاد امیدوار کی جیتنے کی وجہ ہمارے امیدوار کو نااہل قراردینا ہے لیکن جھنگ الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اورشفاف الیکشن ہوا، جھنگ میں حق نوازجھنگوی کی عوام میں بہت پذیرائی ہے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاقی جماعت ہے اورجمہوریت کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، پیپلزپارٹی کا پنجاب میں دوبارہ متحرک ہونا خوش آئند ہے جب کہ بلاول بھٹو زرداری کی غلط رہنمائی کی جا رہی ہے اوربلاول بھٹو کو کسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرح بدزبان ہوجاؤ وہ اب تحریک انصاف کی گالم گلوچ کی طرزپرسیاست کررہے ہیں۔ اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قسمت بیگ کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے، کیس میں 4 ملزمان گرفتارہوچکے ہیں اور دیگر کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے.

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top