شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / راولپنڈی : کینٹ کے نجی ہوٹل سے جاپانی شہری کی لاش برآمد

راولپنڈی : کینٹ کے نجی ہوٹل سے جاپانی شہری کی لاش برآمد

راولپنڈی (مانیٹرنگ سیل) راولپنڈی کینٹ کے علاقے صدر کے نجی ہوٹل میں جاپانی شہری کی لاش برآمد۔ پولیس کاکہنا ہے کہ غیرملکی کی لاش باتھ روم سے ملی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اوترآریکا راولپنڈی کینٹ کے علاقے صدر کے نجی ہوٹل کے کمرہ نمبر 507 میں ٹھہرا ہوا تھا۔ اس کی لاش باتھ روم سے ملی ہے۔ اوتر آریکا جاپان کا شہری ہے۔ 6 نومبر کو پاکستان آیا تھا اور فرحت نامی شہری نے کمرہ کرایہ پر لیا تھا۔ فرحت اور غیرملکی شہری گاڑیوں کا کام کرتے تھے۔ فرحت لاہور کا رہائشی ہے جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔

x

Check Also

اےپی ایس کے بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی : آرمی چیف

راولپنڈی (مانیٹرنگ سیل) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا ہے کہ اےپی ...