شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / رینالہ خورد :دم دورد کرنے والے شخص پر دو مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہوریفر

رینالہ خورد :دم دورد کرنے والے شخص پر دو مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہوریفر

رینالہ خورد (تحصیل رپورٹر) دم دورد کرنے والے شخص پر دو مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو اوکاڑہ سے لاہور یفر کر دیا گیا ہے واقعات کے مطابق تھانہ شیرگڑھ کی حدود میں واقع چک نمبر 31ون اے ایل ٹانگو انہ کے رہائشی محمد اعظم جو پیر ی مریدی اور دم درود کا کام کرتا ہے کے پاس دو افراد آئے اور دروازے پر کھڑے اس کا نام پوچھنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے محمد اعظم کی دونوں ٹانگیں بری طرح زخمی ہوگئیں فائرنگ کے بعد دونوں مسلح افراد موقع سے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے جبکہ مضروب کو تشویشناک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے واقع کے دو روز بعد تک مقدمہ درج نہ ہو سکا

x

Check Also

ڈانس پارٹی پرچھاپہ،اسٹیج اداکارہ سمیت7رقاصائیں گرفتار

خانیوال (مانیٹرنگ سیل) خانیوال میں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈانس ...

Connect!