شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / ریاض: شاہی فرمان کے خلاف مظاہرہ، 11 شہزادے گرفتار، جیل منتقل

ریاض: شاہی فرمان کے خلاف مظاہرہ، 11 شہزادے گرفتار، جیل منتقل

ریاض (مانیٹرنگ سیل) سعودیہ عرب میں مزید 11 شہزادوں کو حراست میں لے کر ہائی سیکیورٹی زون منتقل کردیا گیا ہے۔ اس بات کا انکشاف سعودیہ عرب کی نیوز ویب سائٹ ’سبق‘ نے کیا، نیوز ویب سائٹ کے مطابق گرفتار کیے گئے شہزادے حکومتی اقدامات کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے شہزادے ریاض کے تاریخی اور مخصوص سرکاری علاقے میں جمع ہوئے تھے جہاں وہ اُس شاہی فرمان کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے جس کے تحت شاہی خاندان کو یوٹیلیٹی بلز کی مد میں ملنے والے الاؤنسز بند کر دیئے گئے تھے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ شاہی خاندان کے تمام افراد کے یو ٹیلیٹی بلز حکومت ادا کیا کرتی تھی لیکن اب ایک فرمان کے ذریعے اس پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے تھے۔ تاہم مظاہرے کی اطلاع ملتے ہی سعودی فورسز نے 11 شہزادوں کو گرفتار کر کے جنوبی ریاض میں واقع ہائی سیکیورٹی زون کے ہائیر قید خانے میں منتقل کردیا ہے جہاں مزید قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔

error: Content is Protected!!