شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پشین:گزشتہ روزہلاک ہونیوالے پانچ اغواکاروں کوکوئٹہ کے مردہ خانےمنتقل کردیا

پشین:گزشتہ روزہلاک ہونیوالے پانچ اغواکاروں کوکوئٹہ کے مردہ خانےمنتقل کردیا

پشین﴿بیوروچیف/ملک سعداللہ جان ترین﴾پشین،گزشتہ روز ہلاک ہونیوالے پانچ اغوائ کاروں کو کوئٹہ کے مردہ خانے منتقل ، گرفتار ذخمی اغوائ کار کرائم برانچ کے حوالے،ہلاک ہونیوالے اغوائ کاروں کی جیبوں سے متعدد موبائل فونز،ہزاروں روپے نقدی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر شپ کارڈ برآمد،مزید انکشافات کی توقع تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لیویز مقابلے میں ہلاک ہونیوالے پانچ اغوائ کاروں کی لاشیںکوئٹہ کے مردہ خانے میںمنتقل کردی گئی جبکہ ذخمی حالت میں گرفتار اغوائ کار محمد ولد منیر خان کو کرائم برانچ کے حوالے کردیا گیا اغوائ کاروں کے جیبوں سے دو عدد نوکیا فونز چار عدد چائنا موبائل فونز اور سترہ ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی اور ہلاک ہونیوالے ساوتھ کے رہائشی اغوائ کار محمد یونس سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کیماڑی یونٹ کی ممبر شپ کارڈ برآمد ہوئی متعلقہ لیویز نے ہلاک ہونیوالے اغوائ کاروں کو کوئٹہ کے مردہ خانے میں منتقل کردئیے ہیں اور ذخمی حالت می گرفتار محمد نامی اغوائ کار کو کرائم برانچ کے حوالے کردیا گیا لیویز مقابلے کے بعد ذخمی حالت میں گرفتار ہونیوالے وزیرستان کے رہائشی اور مسحود قبیلے سے تعلق رکھنے والے اغوائ کار محمد نے ا عتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پانچ ساتھیوں سمیت پشین میںہیکلزئی اور ملیزئی کے ہسپتالوں سے ڈاکٹروں کو اغوائ کرنے کی غرض سے آئے تھے جنھیں پشین انتظامیہ نے اس مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا گرفتار اغوائ کار سے مزید انکشافات کی توقع بتائی گئی ہے۔

x

Check Also

لاہور:اسپتال میں جگہ نہ ملنے پررکشے میں بچے کا جنم

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پنجاب میں ایک اور ماں نے اسپتال کے باہر رکشے ...

Connect!