شہ سرخیاں
Home / فن فنکار / بھارتی اداکار ہریتک روشن آج 38 برس کے ہو گئے ہیں

بھارتی اداکار ہریتک روشن آج 38 برس کے ہو گئے ہیں

ہریتک دس جنوری کو ممبئی کے ایک فلمی گھرانے میں پیدا ہوئے اور چھےسال کی عمر میں چائلڈ ایکٹر کی حیثیت سے اپنی شوبز زندگی کا آغاز کیا۔ ہریتک نے بطور ہیرو اپنا فلمی سفر دو ہزار میں بننی والی فلم کہو نا پیار ہے سے شروع کیا جس کے ہدایتکار انکے والد تھے۔ اس فلم نے ریکارڈ بزنس کیا اور اداکاری کی بنا پر انہیں متعدد ایوارڈز بھی دئیے گئے۔ ہریتک کے فلمی سفر میں مشن کشمیر، لکشیا، یادیں، کبھی خوشی کبھی غم، دھوم 2، کرش، کوئی مل گیا، جودھا اکبر، گزارش اور زندگی نہ ملے دوبارہ جیسی فلمیں شامل ہیں۔انہیں 2011 میں ایشیا کے سب سے پرکشش ترین مرد کا خطاب ملا اور انکا مومی مجسمہ بھی لندن میں مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنا ہے۔

x

Check Also

ملتان: اصل قاتل مفتی قوی ہے معاف نہیں کروں گا، والد قندیل بلوچ

ملتان(بیورو رپورٹ) مقتول سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کے قتل کیس میں ...

Connect!