شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ساہیوال : ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ملحقہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کاشکار

ساہیوال : ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ملحقہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کاشکار

ساہیوال (بیو رو رپورٹ)ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ملحقہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کاشکار ‘سیوریج نظام بیٹھنے سے سڑک میں جگہ جگہ کھڈے بن گئے‘ موٹرسائیکل و دیگر وہیکلز پنکچر وخراب ہونے لگیں‘ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ملحقہ پاک ایونیو کالونی کو جانے والی مین سڑک ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہونے سے علاقہ مکین شدید مشکلات کاشکار ہیں۔ مکینوں کا کہناہے کہ سول ہسپتال کی تزئین وآرائش کیلئے جانیوالے بجری‘ سیمنٹ ودیگر مٹیریل کے پہچانے کیلئے مذکورہ سڑک کو استعمال کیاگیا جس سے سڑک کا سیوریج نظام بیٹھ گیا اور سڑک ٹو ٹ پھوٹ کاشکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ سڑک میں اس قدر کھڈے پڑ گئے ہیں کہ آئے روز موٹرسائیکل و دیگر وہیکلز خراب ہورہی ہیں۔ انہوں نے کمشنر ‘ڈپٹی کمشنرسے سڑک کی مرمت کامطالبہ کیاہے۔

error: Content is Protected!!