شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سانگھڑ:سانگھڑ بچاؤ چیرمین کو رہا کرو : اسد کشمیری

سانگھڑ:سانگھڑ بچاؤ چیرمین کو رہا کرو : اسد کشمیری

سانگھڑ(نامہ نگار) چیرمین میونسپل کمیٹی دلبر خان نظامانی جو گزشتہ 8ماہ سے سیاسی کیس میں ڈسٹرکٹ جیل سانگھڑ میں قید ہیں ان کی رہائی کے لئے کاوش کرنے والی دلبر خان لورز کے صدر اسد کشمیری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سانگھڑ کے نوجوان مقبول ترین لیڈر چیرمین میونسپل کمیٹی دلبر خان نظامانی کو سیاسی کیس میں ملوث کرکے گزشتہ8ماہ سے قید کر رکھا ہے جس کی وجہ سے سانگھڑ کی عوام شدید مشکلات میں مبتلہ ہے انھوں نے اعلیٰ عدالتوں سے اپیل کی ہے کہ چیرمین میونسپل کمیٹی دلبر خان نظامانی کے خلاف جو جھوٹے کیس بناکر ان کو قید رکھا ہے ان کے خلاف بنائے گے تمام کیس خارج کرکے ان کو آزاد کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین دلبر خان نظامانی کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں وہ نہیں چاہتے کہ دلبر خان نظامانی سانگھڑ کی عوام کی خدمت کرکے اپنی مقبولیت میں مزید اضافہ کریں ان کا کہنا تھا کہ ان کے مخالفین کو یہ بھی پتہ ہے کہ دلبر خان نظامانی 2018کے الیکشن میں ایم پی اے کے بھی امیدوار ہیں لہذا ان کے سیاسی مخالفین دلبر خان نظامانی کا سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کی بجائے ان کو قید میں رکھ کر سانگھڑ کو فتح کرنا چاہیتے ہیں جو کسی بھی صورت میں ممکن نہیں ہوگا ان کا کہنا تھا کہ دلبر لورز فورم کے تحت ان کی رہائی تک مختلف مراحل میں ان کی رہائی کے لئے احتجاجی مہم چلائی جائے گی تاکہ مخالفین ان کی مقبولیت میں رکاوٹ نہ بن سکیں ان کا کہنا تھا کہ ان کو یعقین ہے کہ پاکستان کی عدالت دلبر خان کے ساتھ ضرور انصاف کرے گی دلبر خان نظامانی محب وطن اور سچا پاکستانی ہے جس سے سانگھڑ کا بچہ بچہ پیار کرتا ہے

x

Check Also

ڈانس پارٹی پرچھاپہ،اسٹیج اداکارہ سمیت7رقاصائیں گرفتار

خانیوال (مانیٹرنگ سیل) خانیوال میں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈانس ...

Connect!