شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سانگھڑ : آوارہ اور لاغر کتوں کے کاٹنے سے ایک شخص جاں بحق 2 زخمی

سانگھڑ : آوارہ اور لاغر کتوں کے کاٹنے سے ایک شخص جاں بحق 2 زخمی

سانگھڑ(نامہ نگار) آوارہ اور لاغر کتوں کے کاٹنے سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ شہر میں آوارہ اور لاغر کتوں کی بہتات چھوٹے بچے اسکول و ٹیوشن جاتے ہوئے کتوں کے ڈر کی وجہ سے واپس گھر وں کو آجاتے ہیں اور پھر والدین کی سربراہی میں اسکول و ٹیوشن جاتے ہیں انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے شہر سانگھڑ کے وارڈ نمبر چار کے محلے واصف ٹاؤن میں آوارہ کتے کے کاٹنے کی وجہ سے50سالہ محبوب علی ولد سلیمان یوسفزئی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے وارڈ نمبر چار کے مقامی رہنما حاجی محمد ادریس یوسفزئی اور محمد طارق کو بھی لاغر و آوارہ کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا جبکہ حاجی ادریس یوسفزئی اور طارق نے جئے آباد پی پی ایچ آئی سینٹر سے کتے کے کاٹنے کی ویکسینیشن کرواکر اپنی جان بچائی جبکہ محبوب علی یوسفزئی ایک غریب مزدور تھا وہ ویکسینشن نہ کروانے کی بنا پر کتے کے کاٹنے کے زہر پھیلنے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا یاد رہے کہ ضلع ہیڈ کواٹر ہسپتال میں کتے کے کاٹنے کی ویکسینشن گزشتہ کئی سالوں سے موجود ہی نہیں ہے جس کی وجہ سے ہر کتے کے کاٹنے کے مریض کو سول ہسپتال سانگھڑ کی انتظامیہ تحصیل سنجھورو میں قائم پی پی ایچ آئی کتے کے کاٹنے کے ویکسنیشن سینٹر جئے آباد ریفر کرتے ہین جہاں پر عام غریب مریض کی پہنچ سے دور ہے جس کی وجہ سے اکثر کتے اور سانپ کے کاٹنے کے مریض ویکسینشن نہ کروانے کی وجہ سے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دو بیٹھے ہیں

x

Check Also

ڈانس پارٹی پرچھاپہ،اسٹیج اداکارہ سمیت7رقاصائیں گرفتار

خانیوال (مانیٹرنگ سیل) خانیوال میں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈانس ...

Connect!