شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سانگھڑ کے قریب تین مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اورتین شدید زخمی ہوگیے

سانگھڑ کے قریب تین مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اورتین شدید زخمی ہوگیے

سانگھڑ(نامہ نگار) سانگھڑ کے قریب تین مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اورتین شدید زخمی ہوگیے، پہلا حادثہ جمالی پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا جس میں مصری خان پٹھان موٹرسائیکل پھسل جانے کے باعث روڈپر جا گرا اور سامنے سے آنے والے ٹرک کے نیچے کچلا گیا اور جاں بحق ہوگیامنگلی تھانے کی حد میں تیز رفتار ڈمپر سڑک کنارے کھڑے افراد پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور اسکا شوہر بشیر ملاح اور کم سن بیٹا اشرف ملاح شدید زخمی ہو گیے زخمیوںاور میتوں کو سول اسپتال پہنچا دیا گیا منگلی روڈ پر خیر پور سے آنے والے تیز رفتار ٹرک اور ڈمپر اکثر حادثات کا باعث بن رہے ہیں لیکن ان کوٹریفک قوانین کا پابند اور ڈرائیوروں کی صلاحیت و قانونی پوزیشن چیک کرنے کا کوئی انتظام نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ منگلی کی حدود میں بھی ٹریفک پولیس متعین کی جاے جبکہ تیسرے حادثے میں شہدادپو میں انصاف کاٹن فیکٹری کی مشنین میں ہاتھ آنے سے جیئے رام شدید زخمی ہوگیا جس کو نازک حالت میں حیدرآباد روانہ کردیا گیا

error: Content is Protected!!