شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سانگھڑ:جمیعت علماء اسلام کا ایس ایچ او کیخلاف احتجاجی دھرنا

سانگھڑ:جمیعت علماء اسلام کا ایس ایچ او کیخلاف احتجاجی دھرنا

سانگھڑ(بیورو رپورٹ) جمیعت علماء اسلام کا ایس ایچ او سرھاڑی محمد علی زرداری کے خلاف ضلع بھر کے کارکنوں کا نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا۔ جمیعت علماء اسلام کے ٹاؤن کمیٹی سرھاڑی کے کونسلر و امیر شہر سرھاڑی عبدالرشید لغاری پرایک ماہ قبل مخالف پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹاؤن کمیٹی سرھاڑی سے تعلق رکھنے والے کونسلروں کے ایک گروپ نے حملہ کرکے زخمی کردیا جس کے بعد عبدالرشید لغاری نے انصاف کے لئے پولیس اسٹیشن سرھاڑی پر ملزمان کے خلاف شکایات داخل کی لیکن آج تک ایس ایچ او سرھاڑی محمدعلی زرداری نے ملزمان کو گرفتار کرنے میں کسی بھی قسم کی پیش رفت نہیں کی بلکہ مجھ پر حملہ کرنے والے ملزمان جن کا تعلق حکمران جماعت سے ہے جبکہ احتجاجی دھرنے کے دوران ضلعی امیر جمیعت علماء اسلام سانگھڑ مولانا عبدالرحیم لغاری نے احتجاجی دھرنے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے کارکن پر ایک ماہ قبل سرھاڑی میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس کی شکایات بھی سرھاڑی تھانے پر درج کرائی گئی تھی لیکن آج تک سرھاڑی پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں مکمل ناکام ہے ہم نے انصاف کے حصول کے لئے ڈی ایس پی شہدادپور اور ایس ایس پی سانگھڑ سے بھی ملاقات کی لیکن ہمارے کارکن کو آج تک انصاف نہ مل سکا جس کی وجہ سے آج جمیعت علماء اسلام ضلع سانگھڑ نے انصاف کے حصول کے لئے شدید گرمی میں ضلع بھر کے کارکنوں کا ایک پرامن احتجاجی دھرنا نیشنل پریس کلب کے سامنے ایس ایچ او سرھاڑی محمدعلی زرداری کی برطرفی کے خلاف دیا اور روزانہ کی بنیاد پر پورے ضلع میں احتجاجی دھرنے دینے کا اعلان بھی کیا

x

Check Also

ڈانس پارٹی پرچھاپہ،اسٹیج اداکارہ سمیت7رقاصائیں گرفتار

خانیوال (مانیٹرنگ سیل) خانیوال میں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈانس ...

Connect!