شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سانگھڑ:ہمارے سیاسی مخالفین کا الیکشن قریب آتے ہی مختلف طریقوں سے جھوٹا پروپگینڈہ شروع کردیا ہے حیدر علی خان مری

سانگھڑ:ہمارے سیاسی مخالفین کا الیکشن قریب آتے ہی مختلف طریقوں سے جھوٹا پروپگینڈہ شروع کردیا ہے حیدر علی خان مری

سانگھڑ(نامہ نگار) ہمارے سیاسی مخالفین 2018کا الیکشن قریب آتے ہی مختلف طریقوں سے جھوٹا پروپگینڈہ شروع کردیا ہے حیدر علی خان مری۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و ممبر ضلع کونسل سانگھڑ حیدر علی خان مری نے نیشنل پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین میر ریحان ٹالپر و دیگر 2018کا جنرل الیکشن قریب آتے ہی مختلف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور ہمارے سیاسی قائدین سابق سینٹر فدا حسین ڈیرو اور ایم پی اے فراز ڈیرو کے خلاف جھوٹا میڈیا ٹرائیل کر رہے ہیں جس کی ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں ہمارے سیاسی مخالفین سیاست کے میدان میں تو ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے لیکن حقائق چھپاکر جھوٹا پروپگینڈہ کرکے ضلع سانگھڑ کی عوام کو گمراہ کررہے ہیں جبکہ اصل حقائق کے مطابق تین سو ایکٹر زرعی زمین جو ریحان ٹالپر کی ہے اس پر ان کے اپنے ہی خاندان کے بااثر افراد کا قبضہ ہے جبکہ میرے والد شہید گل محمد مری نے 1999میں میر عرفان عالم ٹالپر سے 60ایکٹر زرعی زمین خریدی تھی لیکن مخالفین نے اس پر بھی عدالت میں دیوانی کیس دائر کررکھا ہے جس میں خود عدالت میں پیش ہوکر عدالت کو اصل حقائق سے آگاہ کیا ہے اور میں مسلسل اس دیوانی مقدمے کی پیروی کررہا ہوں لیکن ہمارے مخالفین ہماری سیاسی وابستگی سے اور جہدوجہد سے گھبرا کر ہمارے سیاسی قائدین اور ہماری ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا مخالفین کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ میرے سیاسی قائد فدا حسین ڈیرو کی50سالہ سانگھڑ ضلع کی عوام کی کی جانے والی خدمت کو نقصان پہنچانا ہے

error: Content is Protected!!