شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سانگھڑ:حیسکو ڈویزنل میں آپریشنل اسٹاف کو سیفٹی کے حوالے سے شعور و اگاہی دینے کے لئے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

سانگھڑ:حیسکو ڈویزنل میں آپریشنل اسٹاف کو سیفٹی کے حوالے سے شعور و اگاہی دینے کے لئے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

سانگھڑ(نامہ نگار) سانگھڑ حیسکو ڈویزنل میں آپریشنل اسٹاف کو سیفٹی کے حوالے سے شعور و اگاہی دینے کے لئے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد سیفٹی ماہرین نے حیسکو ملازمین کو سیفٹی کے حوالے سے کامیاب لیکچر دیئے، تفصیلات کے مطابق حیسکو ڈویزنل آفس سانگھڑ میں تینوں سب ڈویزنوں کے اسٹاف کو سیفٹی کے حوالے سے کامیاب شعور و اگاہی کا سیفٹی ماہرین نے کامیاب لیکچر دیئے اور اس موقع پر حیسکو کے آپریشنل اسٹاف سے ان کا استعمال کیا جانے والا سیفٹی سامان بھی چیک کیا گیا جس کو سیمینار میں موجود سیفٹی ماہرین نے انتہائی ناقص و غیر معیاری اور جان لیوا قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ حیسکو چیف حیسکو ملازمین کو دوران ڈیوٹی استعمال کئے جانے والے سیفٹی سامان کی انشپیکشن کریں تو سب ان کو معلوم ہوجائے گا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حیسکو ہائیڈرو یونین کے زونل چیرمین شیر محمد نظامانی کا کہنا تھا کہ ھیسکو ہیڈ آفس کی جانب سے آپریشنل ملازمین کو مہیا کیا جانے والا سیفٹی سامان انتہائی ناقص اور غیر معیاری ہے جس سے دوران ڈیوٹی حیسکو ملازمین کی ہلاکت کے خطرے ہیں ان کا کہنا تھا کہ حیسکو ڈویزنل سانگھڑ میں اسٹاف کی شدید کمی ہے اور دوسری جانب اسٹاف کے پاس کے حیسکو آلات کو منتقل کرنے کے لئے گاڑیوں کی شدید کمی ہے دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ حیسکو ڈویزنل سانگھڑ کا جو کہ پانچ سب ڈویزنوں پر مشتمل ایک مشکل علاقہ ہے اور اس میں سانگھڑ سے لیکر سندھڑی،کھپرو۔شاہپور چاکر۔جھول ۔اچھڑو تھر سے لیکر انڈیا کے باڈر تک کا دشوار گزار علاقے شامل ہیں جن کو حیسکو ڈویزنل سانگھڑ تمام موسمی حالات کے باوجود بجلی کی فراہمی کرکے روشن رکھتا ہے جن کو روشن رکھنے کے لئے اب تک کئی حیسکو ملازمین نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے آج ان کی سمر کی وجہ سے ہم بجلی جیسی نعمت سے استعفادہ کررہے ہیں اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایکسین حیسکو سانگھڑ امیر علی میمن کا کہنا تھا کہ حیسکو ملازمین کے تمام مطالبات جائز و حقی ہیں کیونکہ حیسکو ملازمین ہمیشہ اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کی خدمت کی خاطر بجلی کی سپلائی کو بحال رکھنے میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور انہیں کوالٹی معیار کا سیفٹی سامان آج تک نہیں مل سکا ہے حیسکو ملازمین نے ناقص سیفٹی سامان ہونے کے باوجود جانوں پر رسک لیکر بجلی کی سپلائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ حیسکو میں گزشتہ دس سالوں میں نئے بھرتی ہونے والے زیادہ تر پڑھے لکھے نوجوان حیسکو کے کاموں میں دلچسپی کم لے رہے ہیں اور ٹیکنکل کام کو بھی نہیں سیکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ دس سالوں میں حیسکو مین بجلی کی ترسیل بحال کرنے کے دوران بڑی تعداد میں ملازمین ہلاک ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد حیسکو ملازمین کی جانب سے رکھے گئے غیر قانونی وہ سول لوگ ہیں جن کو حیسکو کے مستقل ملازمین چھوٹو سمجھ کر استعمال کرتے ہیں اور وہ خود اپنے آپ کو کاٹن کلچر میں ڈال کر صرف حیسکو آفس اور گھروں تک محدود ہوگئے ہیں اس موقع پر ڈرائیکٹر سیفٹی حیسکو کا کہنا تھا کہ ھیسکو ملازمین ہی حیسکو کا اصل اساسہ ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ حیسکو ملازمین کو فراہم کئے جانے والے ناقص سیفٹی سامان کی انکوائری کرائی جائے گئی اور اس میں ملوث حیسکو ملازمین کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گئی

error: Content is Protected!!