شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سانگھڑ: پی پی پی میں شمولیت دوستوں کی باہمی مشاورت کے بعد کی، ملک امام الدین شوقین

سانگھڑ: پی پی پی میں شمولیت دوستوں کی باہمی مشاورت کے بعد کی، ملک امام الدین شوقین

سانگھڑ(بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے کسی بھی رہنما نے کھبی مجھ پرکوئی الزام نہیں لگایا ان کاشکر گزار ہوں پارٹی چھوڑنا یا کسی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا یہ ہر شخص کا آئینی قانونی اور جمہوری حق ہے پارٹی تبدیل کرنے کا مقصد ضروری نہیں کہ اس کے پیچھے ذاتی مفادات ہوں کئی فیصلے ملک و قوم کے بہترین مفاد میں بھی کئے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ضلع سانگھڑ کے معروف سیاسی و سماجی رہنما ملک امام الدین شوقین نے گزشتہ روز اپنے سیاسی دورے کے دوران مختلف مقامات پر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ میں نے پی پی پی میں شمولیت دوستوں کی باہمی مشاورت کے بعد کی ہے میرا مقصد اس وقت پیپلز پارٹی میں غلط فہمی کی بنیاد پر فروعی اختلافات کو ختم کرواکر پارٹی کو مضبوط کرنا ہے تاکہ2018کا الیکشن ہم شان کے ساتھ جیت کر عوام کی خدمت کرسکیں انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے لیکر ایک ورکر تک نے مجھے پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ہے جس پر میں تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں انشاء اللہ تعالیٰ میں بھی پارٹی کی کامیابی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا اگر اللہ نے موقع دیا تو ایک بات پھر عوام کی دامے،درمے اور سخن خدمت کا بھرپور طریقے سے آغاز کروں گا ویسے بھی عوام کے سامنے میرا کردار صبح روشن کی طرح عیاں ہے انھوں نے ضلع سانگھڑ کی عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے اس بات کا اشارہ بھی دیا کہ عنقریب شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری صاحب میری دعوت پر یہاں آئیں گے ان سے ضلع سانگھڑ میں جاری ترقیاتی کاموں اور دیگر پروجیکٹس پر بات کروں امیدہے کہ عوام کے حق میں اچھے فیصلے کرواسکوں ملک امام الدین شوقین نے مزید بتایا کہ مجھ سے دیگر پارٹیوں اور برادریوں کے معززین رہنما رابطے میں ہیں جو کہ جلد از جلد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے انشاء اللہ بہت جلد میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کا چیئرمین ہماری پارٹی کا ہوگا ملک امام الدین نے اپنے پہلے سیاسی اور ہنگامی دورے کے دوران پیپلز پارٹی کے انفارمیشن سیکٹرٰیٹری شکیل مری۔تعلقہ صدر ٹنڈوآدم جاوید شورواور سابق پیپلز پارٹی صدر مختار شورو سابق وفاقی وزیر فدا حسین ڈیرو اور ضلعی جنرل سیکٹریٹری جہانگیر جونیجو اور پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور یونین کونسلز کے چیئرمینوں سے بھی ملاقات کی اس موقع پر امام الدین شوقین کا شاندار استقبال بھی کیا گیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماوں فدا حسین ڈیرو۔مختار شورو۔شکیل مری ،جہانگیر جونیجو و دیگر نے امام الدین شوقین کا پیپلز پارٹی میں آنا اچھا شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پیپلز پارٹی میں آنے سے پارٹی کو چار چاند لگ جائیں گے اور پارٹی دن دونگنی رات چوگنی ترقی کرے گی امام الدین شوقین پیپلز پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوں گے اب ہمارے مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی انشاء اللہ ہم 2018 کے الیکشن میں ان کی قیادت میں میدان ماریں گے اور ضلع میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھیں گے سیاسی سماجی چہل پہل ہوگی ضلع کی رونقیں بحال ہوں گی ہم عوام کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتے ہیں ہمارے اور ملک صاحب کا عوام کی خدمت کرنا ہی منشور ہے

error: Content is Protected!!