شہ سرخیاں
Home / علاقائی / سانگلاہل:حکومت نے جمہوری اداروں کامستقبل بھی خطرے میں ڈال دیا،طارق باجوہ،عوامی اجتماع سےخطاب

سانگلاہل:حکومت نے جمہوری اداروں کامستقبل بھی خطرے میں ڈال دیا،طارق باجوہ،عوامی اجتماع سےخطاب

سانگلاہل ﴿تحصیل رپورٹر﴾ مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے مرکزی راہنما چوہدری برجیس طاہر ایم این اے اور چوہدری طارق باجوہ ایم پی اے نے کہاکہ صدر زرداری اور ان کے ٹولے نے کرپشن کا نام جمہوریت رکھ دیا ، حکومت نے ہر سال ایک ہزار ارب روپے کی کرپشن کرکے اداروں سٹیل ملز،ریلوے اور پی آئی اے کو تباہ کر دیا، صدر زرداری کی کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں اور اداروں کو عدم استحکام سے دوچار کر دیا،وہ چک نمبر43کوٹلہ کلاں میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کے موقعہ پر اجتماع سے خطاب کر رہے تھے، اس موقعہ پر چوہدری طارق محمود باجوہ ایم پی اے ،میاں اعظم شریف ،جاوید منصور پنوں،محمد رضوان چیمہ نے بھی خطاب کیا،چوہدری برجیس طاہرنے مزید کہا کہ میاں نوازشریف نے صدر زرداری کو جمہوری حکومت مستحکم کرنے اور عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے کا پورا موقع دیا اور جمہوریت کے استحکام کی خاطر فرینڈلی اپوزیشن کے طعنے بھی برداشت کئے مگر صدر زرداری نے اپنے اقتدار میں آتے ہی لوٹ مار کا بازار گرم کر دیا اور یوں نہ صرف جمہوریت کا چہرہ مسخ کردیا بلکہ اس سے چار قدم آگے بڑھتے ہوئے میمو سکینڈل کے ذریعے قومی سلامتی بھی داؤ پر لگادی،چوہدری طارق محمود باجوہ ایم پی اے نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے فوج اور عدلیہ سے ٹکراؤ کے ذریعے جمہوری اداروں کا مستقبل بھی خطرے میں ڈال دیاہے۔

x

Check Also

ملتان : زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج، بزرگ جوڑے پر پولیس کا انسانیت سوزتشدد

ملتان (بیورو رپورٹ) پولیس نے احتجاج کرنے والے بزرگ جوڑے سے انسانیت ...

Connect!