شہ سرخیاں
Home / علاقائی / سرگودھا:تمام سیاسی ودینی جماعتیں اپنے تمام تراختلافات بھلاکرملکی سلامتی کے لیے اکٹھے ہوجائیں،امیرجماعت اسلامی

سرگودھا:تمام سیاسی ودینی جماعتیں اپنے تمام تراختلافات بھلاکرملکی سلامتی کے لیے اکٹھے ہوجائیں،امیرجماعت اسلامی

سرگودھا﴿ تحصیل رپورٹ﴾امیرجماعت اسلامی PP33ڈاکٹرطاہرفاروق، چوہدری سعیداللہ گھمن،پروفیسرخالدمحمودعارف،قاری عباس فیصل،رائو غفاراحمد،مولاناشفیق الرحمن،صوفی جاوید اقبال ودیگرنے چوہدری سعیداللہ کی رہشگاہ بلاک نمبر32 میں اجتماع ارکان وامرائ یونین کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات اس بات کاتقاضاکرتے ہیں کہ تمام سیاسی ودینی جماعتیں اپنے تمام تراختلافات بھلاکرملکی سلامتی کے لیے اکٹھے ہوجائیں۔کیونکہ اگرپاکستان ہے توہم سب کاوجودبھی برقراررہے گا۔پاکستان اس وقت کئی قسم کے اندرونی وبیرونی خطرات سے دوچارہے ۔انہوںنے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی ہی ملک کوموجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوںکواداروںسے لڑائی بہت مہنگی پڑے گی۔ملک کسی نئی مہم جوئی کامتحمل نہیںہوسکتا۔نہ توکسی نئے طالع آزماکی حمایت کریں گے اورنہ کسی حکومتی غیرآئینی اقدام کی حمایت کریں گے۔ حکمرانوںکی بقائ اسی میںہے کہ وہ فوری طورپرانتخابات کااعلان کریں۔انہوںنے مزیدکہاکہ 5فروری کویوم یکجہتی کشمیرکوبھرپورطریقے سے منائیں گے۔اس موقع پرریلی نکالی جائے گی اوربعدازاںریلی نکالی جائے گی جس سے مرکزی ومقامی رہنمائ خطاب کریں گے۔جبکہ عشرہ سیرۃ النبی ö کے موقع پرہر یونین کونسل میںسیرۃالنبیö کے موضوع پرپروگرام کئے جائیں گے۔ اس موقع پربجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف قراردادمذمت بھی منظور کی گئی۔

About admin

Scroll To Top