شہ سرخیاں
Home / علاقائی / حکومت نوجوانوں کو تفریحی اورصحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے بھرپوراقدامات کررہی ہے،وفاقی وزیر پید

حکومت نوجوانوں کو تفریحی اورصحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے بھرپوراقدامات کررہی ہے،وفاقی وزیر پید

سرگودہا﴿ تحصیل رپورٹ﴾وفاقی وزیر پیداوار چوہدری انور علی چیمہ نے کہاہے کہ حکومت نوجوانوں کو تفریحی او رصحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔ جس میں کھیلوں کے میدانوں کو بہتر بنانا ‘ آسٹروٹرف ‘ میدان تیار کرنا او ران ڈور کھیلوں کیلئے کورٹس بنانا شامل ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے جناح ہال اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے کھلاڑیوں میں ایوارڈ کی تقسیم کیلئے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر سرگودہا یونیورسٹی اکر م چوہدری،صدر ایسوسی ایشن طارق اعوان ‘ صحافیوں ‘ سیاستدانوں ‘معززین او رکھلاڑیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ چوہدری انور علی چیمہ نے کہاکہ نوجوانوں کو غیر صحت مندانہ سرگرمیوں سے بچانے کیلئے انہیں تفریحی کے مواقع فراہم کرنا معاشرے کی ذمہ داری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ نوجوان خون کواپنے زور بازو کو آزمانے کیلئے اگر میدان نہیں ملیںگے تو وہ بے راہ روی کا شکار ہوجائیںگے ۔ ان کی صلاحیتیں مانند پڑھ جائیںگی او رمعاشرہ بگاڑکاشکار ہو جائے گا ۔ انہوں نے بتایاکہ کھیلوں کے مقابلوں میں انہیں کہیں بھی مہمان خصوصی بنایا جاتا ہے تو و ہ ضرور جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں او ران کی حوصلہ افزائی ہمارا عزم ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر سرگودہا یونیورسٹی اکرم چوہدری نے کہاہے کہ یونیو رسٹی میں اسپورٹس گالا کا انعقاد اس امر کا غماض ہے کہ یونیورسٹی کھیلوں او رکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں ترقی دینے کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میںجہاں تخلیقی وتقریری امور پر توجہ دی جارہی ہے وہاں کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ۔ قبل ازیں صدر ا یسو سی ایشن ملک طارق اعوان نے ایوارش کی تقسیم کے اغراض مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ اس کا مقصد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی او ران کی صلاحیتوں کااعتراف ہے۔ جس سے کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی ۔ اس موقع پر انھوں نے سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے لئے ایک لاکھ ر و پے گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔بعدازاں گزشتہ سال کے دوران مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر کرنے والے کھلاڑیوں میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے ۔

About admin

Scroll To Top