شہ سرخیاں
Home / علاقائی / سرگودھا: تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرادی

سرگودھا: تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرادی

سرگودھا﴿تحصیل رپورٹ ﴾ تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرادی ‘مسلم لیگ ن سرگودہا کے سرکردہ رہنما چوہدری امداد اللہ وڑائچ بھی سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چوہدری امداد اللہ وڑائچ نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر احسن رشید کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ دیا جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری محترمہ ڈاکٹر یاسمین راشد ‘صوبائی سینئر نائب صدر محمد امین زکی دیگر رہنمائوں میں رائو راحت علی خان ‘نوید اسلم وڑائچ ‘رائو مدثر افضل ‘منصور حیات لک ‘لطف الرحمن لطفی و دیگر قائدین و کارکنان تحریک انصاف موجود تھے ۔ اس موقع پر چوہدری امداد اللہ وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں نے اپنے دس سال ایک ایسی پارٹی کے ساتھ گزارے جو صرف اور صرف اقتدار کی خاطر عوام کو دھوکا دے رہی ہے اور پورے پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم کر کے صرف اور صرف خاندانی سیاست کوپروان چڑھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی بدولت ادارے تباہ و برباد ہو کر رہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ عمران خان کی مدبرانہ سوچ ‘پالیسیوں اور دلیرانہ قیادت کی وجہ سے کیا عمران خان حقیقی معنوں میں ملک میں جمہوریت اور خوشحالی لائیں گے جس سے عام عوام کو انصاف ‘روزگار اور امن و آمان ملے گا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر احسن رشید نے چوہدری امداد اللہ وڑائچ کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کیا اور توقع ظاہر کی کہ چوہدری امداد اللہ واڑائچ پارٹی کو منظم اور مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے جس سے پارٹی آئندہ الیکشن میں کامیابی سے ہمکنار ہو گی انہوں نے کہا کہ لوگوں کا جوق در جوق تحریک انصاف میں شامل ہونا اس بات کی گواہی ہے کہ انقلاب آچکا ہے اور بہت جلد پاکستان کو خوشحالی نصیب ہو گی جنرل سیکرٹری پنجاب محترمہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے چوہدری امدا د اللہ وڑائچ کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ امداد اللہ وڑائچ جیسے نوجوانوں کی ہی پارٹی کو ضرورت ہے اور انشائ اللہ مجھے امید ہے کہ وہ مستقبل میں پارٹی کا اثاثہ ثابت ہونگے ۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر پنجاب محمد امین زکی نے بھی انہیں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ نوجوان نسل ہی ملک کی بقائ کی ضامن ہوگی اس موقع پر رائو راحت علی خان نے کہا ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اور تحریک انصاف کا سو نامی کرپٹ حکمرانوں اورکرپٹ سیاست دانوں کو بہا لے جائیگا اگر کوئی بچنا چاہتا ہے تو وہ عوام سے لوٹی ہوئی دولت انہیں واپس کر کے تحریک انصاف کی کشی میںسوار ہو جائے ۔ اس موقع پر دیگر قائدین نوید اسلم وڑائچ ‘رائو مدثر افضل ‘منصور حیات لک ‘لطف الرحمن لطفی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور امداد اللہ وڑائچ کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اس موقع پر موجود سینکڑوں کارکنان نے عمران خان زندہ باد کے پر جوش نعرے لگائے جس سے ماحول میں جوش و خروش پیدا ہو گیا ۔

x

Check Also

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

بھائی پھیرو:گلی میں گل گھپاڑا کرنے سے منع کرنے پر پندرہ مسلح افراد کا محنت کش کے گھر پر دھاوا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)گلی میں گل گھپاڑا کرنے سے منع کرنے پر پندرہ ...

پتوکی:مو ٹروے پر دائیں لائن کا مسلسل استعمال جرم ہے گا ڑی چلانے والے اس سے اجتناب کریں،عالم گولاچی

پتوکی (تحصیل رپورٹر )مو ٹروے پر دائیں لائن کا مسلسل استعمال جرم ...

چونیاں:ہمارے حکمرانوں کو اس عہدسے اپنے کردارکا جائزہ لینا چاہئے۔،افضل شاہین

چونیاں(نامہ نگار)ہمارے زوال کی ایک بڑی وجہ اپنے اسلاف کو چھوڑ کر ...

قصور : تیز رفتاری کے باعث اسکول وین پول سے ٹکرا گئی، 15 طلبا زخمی

قصور(نمائندہ خصوصی) قصور میں تیز رفتاری کے باعث اسکول کی وین الٹ ...