شہ سرخیاں
Home / علاقائی / سرگودھا:پولیس تھانہ کڑانہ نے ڈکیتی کااشتہاری مجرم گرفتارکرلیا

سرگودھا:پولیس تھانہ کڑانہ نے ڈکیتی کااشتہاری مجرم گرفتارکرلیا

سرگودھا(تحصیل رپورٹر)تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کڑانہ نے ڈکیتی کی واردات میں میں اشتہاری مجرم علی ولد ریاض احمد قوم نسوانہ سکنہ لولے شریف کو گرفتار کر لیا۔ اشتہاری مجرم نے مورخہ 28/29 مارچ 2011 کو چار اشخاص کے ساتھ ملکر مدعی محمد سردار ولد مانک علی قوم گھگھ سکنہ ہڈا کے گھر میں گھس کر اسلحہ آتشیںکے زور پر طلائی زیورات اور نقدی چھین لیے تھے اور موقع سے فرار ہو گئے ۔مجرم اشتہار ی کی گرفتار ی کے لئے متعدد ریڈ کیے گیے جو کہ دستیاب نہ ہو ا جس کو مورخہ26.07.11 کو اشتہاری مجرم قرار دے دیا گیا۔ مجرم اشتہار ی کی گرفتار ی کے لئے سب انسپکٹر عزیز احمد کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مجرم اشتہار ی کو گرفتار کر لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

About admin

Scroll To Top