شہ سرخیاں
Home / پاکستان / وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی صدر بننے کی تیاری

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی صدر بننے کی تیاری

لاہور (مانیٹرنگ سیل) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صدر بننے کی تیاری کرلی، کاغذات نامزدگی بھی جمع کرادیئے۔ مسلم لیگ نواز کے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگیاں جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی کی صوبائی صدارت کیلئے کاغذا جمع کرادیئے، ان کی جانب سے کاغذات نامزدگی ندیم کامران اور خواجہ عمران نذیر نے جمع کرائے۔ صوبائی الیکشن کمشنر منشاء اللہ بٹ نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی وصول کئے جبکہ چوہدری جعفر اقبال نے سینئر نائب صدر کیلئے کاغذات جمع کرائے۔ واضح رہے کہ میاں نواز شریف بھی پارٹی کے مرکزی صدر کیلئے امیدوار ہیں

x

Check Also

قصور: دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو لوٹ لیا

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے میاں ...

Connect!