شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ورلڈالیون میں بھارتی کرکٹرز بھی ہوتے تو اچھا ہوتا : شاہدآفریدی

ورلڈالیون میں بھارتی کرکٹرز بھی ہوتے تو اچھا ہوتا : شاہدآفریدی

لاہور(مانیٹرنگ سیل) سابق آل راؤنڈر کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈالیون کےدورہ پاکستان سےدنیامیں مثبت پیغام جائےگا، یہ بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں اہم قدم ہے، ورلڈالیون میں بھارتی کرکٹرز بھی ہوتے تو اچھا ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق سابق آل راؤنڈر کرکٹر شاہد آفریدی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈالیون کے پاکستان آنےپرخوش ہوں، ورلڈالیون کادورہ بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں اہم قدم ہے۔ شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈالیون میں بھارتی کرکٹرز بھی ہوتے تو اچھا ہوتا، عالمی کرکٹ کی بحالی کی کوششیں کامیاب ہوتی نظرآرہی ہیں، کرکٹ کی محبت میں لاہور آیا ہوں، پہلاٹی20 دیکھوں گا۔ انھوں نے کہا کہ کرکٹ کی بحالی کاسہرانجم سیٹھی اوران کی ٹیم کےسرہے، ورلڈالیون کےدورہ پاکستان سےدنیامیں مثبت پیغام جائےگا، پاکستان کےعوام کرکٹ سے پیارکرتے ہیں

x

Check Also

ڈانس پارٹی پرچھاپہ،اسٹیج اداکارہ سمیت7رقاصائیں گرفتار

خانیوال (مانیٹرنگ سیل) خانیوال میں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈانس ...

Connect!