شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / امریکا پرانحصارکےدن گئے : وزیراعظم

امریکا پرانحصارکےدن گئے : وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ملٹری اور دیگر ضروریات کیلئے امریکا پر انحصار کے دن گزر گئے۔ دنیا دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرے۔ عرب نیوز کوخصوصی انٹرویو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ دنیا دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرے۔ امریکا پر انحصار کے دن گئے۔مالی خسارہ بڑھنے کے باوجود آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے نہ ہی روپے کی قدر گھٹائیں گے۔ اپنے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پر کوئی بھی پابندی اور رکاوٹیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں رکاوٹ کے مترادف ہوں گی ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ جتنی مہنگی پڑے، ہرحال میں لڑیں گے۔ ایک ذریعہ ختم ہوجائے تو دوسرے کی جانب بڑھنے کے سوا چارہ نہیں رہتا۔ پاکستان پر پابندی سے خطے بھر کا استحکام متاثر ہوتا ہے۔ ہمارے خلاف کوئی بھی پابندی دہشتگردی کیخلاف جنگ کو کمزورکرتی ہے۔ وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امریکی نائب صدر مائیک پینس کے ساتھ میٹنگ طے شدہ نہیں تھی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارے پاس امریکی دفاعی نظام ہے لیکن چین اور یورپ کا دفاعی نظام بھی پاکستان کے پاس ہے اور پہلی مرتبہ ہم نے روس سے ہیلی کاپٹرز بھی حاصل کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے چین کوغیرضروری اثرورسوخ حاصل نہیں ہوگا۔ عرب اخبار کی جانب سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے بتایا کہ عام انتخابات وقت پر ہی یعنی 2018 میں ہوں گے

error: Content is Protected!!