شہ سرخیاں
Home / پاکستان / شیخ رشید کا چودھری نثار کو خط، سکیورٹی لیکس کمیٹی پر تحفظات کا اظہار
loading...
شیخ رشید کا چودھری نثار کو خط، سکیورٹی لیکس کمیٹی پر تحفظات کا اظہار

شیخ رشید کا چودھری نثار کو خط، سکیورٹی لیکس کمیٹی پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سکیورٹی لیکس اسکینڈل پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیر داخلہ چودھری کو خط لکھ دیا، شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کمیٹی ذاتی خواہش پر بنائی گئی ہے، جس کا مقصد وقت ضائع کرنے کے علاوہ کچھ نہیں۔ خط میں شیخ رشید نے اعتراض کیا ہے کہ کمیٹی کے چیئرمین سابق جسٹس عامر رضا کے شریف برادران سے قریبی تعلقات ہیں، ان کی صاحبزادی شریف میڈیکل اسپتال میں ملازمت کرتی ہیں، اس کے علاوہ کمیٹی کے رکن طاہر شہباز سی ڈی اے کے چیئرمین رہ چکے ہیں، خط میں واضح کیا گیا ہے کہ کمیٹی کے ایک اور رکن عثمان انور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے قریبی دوست ہیں، ایسے اراکین پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، ایسی متنازعہ کمیٹی کو وہ قبول نہیں کریں گے کیونکہ ایسی کمیٹی سے غیر جانبداری کی کوئی توقع نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے بہتر ہے کہ شیباز شریف کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top