شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پھولنگر:علاقے میں منشیات فروشوں، ڈاکوؤں، جوئے بازوں اور جگا ٹیکس لینے والوں کا خاتمہ کردونگا، ایس ایچ او

پھولنگر:علاقے میں منشیات فروشوں، ڈاکوؤں، جوئے بازوں اور جگا ٹیکس لینے والوں کا خاتمہ کردونگا، ایس ایچ او

بھائی پھیرو(نامہ نگار)علاقے میں منشیات فروشوں،ڈاکوؤں ،جوئے بازوں،اور جگا ٹیکس لینے والوں کا خاتمہ کردونگا۔شریف شہری اور صحافی بلا خوف و خطر جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں اور پولیس سے تعاون کریں۔ان خیالات کا اظہارتھانہ سٹی میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ سٹی عمران سعید نے مقامی صحافیوں سے ایک ملاقات میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں علاقے سے منشیات فروشی ، چوریوں ، ڈکیتیوں ، جوئے کے اڈووں اور جگا ٹیکس لینے والوں کے خاتمے کے لئے بھرپور کوشش کروں گا ۔انہوں نے جرائم پیشہ افراد کو وارننگ دیتے کہا کہ وہ اپنے کالے دھندے بند کر دیں ۔ وگرنہ انہیں قانون کے آہنی ہاتھوں سے کچل دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شریف شہریوں اور صحافیوں کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھُلے ہیں ۔ انہیں بلا خوف و خطر معاشرے کے ناسوروں کا پردہ چاک کرنا چاہیے ۔ کیونکہ ان کے تعاون کے بغیر پولیس تنہا کچھ نہیں کر سکتی ۔صحافی معاشرے کی آنکھ کا تارا ہوتے ہیں ۔ اور انکی مثبت تنقید سے پولیس کو اپنی اصلاح کا موقع ملتا ہے ۔ اس موقع پر پریس کلب بھائی پھیرو اور پریس کلب پھولنگر کے درجنوں صحافی موجود تھے ۔

error: Content is Protected!!