شہ سرخیاں
Home / پاکستان / سندھ حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا

کراچی (مانیٹرنگ سیل) سندھ حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر یکم دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ سندھ حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس مناسبت سے 12 ربیع الاول کو صوبے بھر کے سرکاری، نیم سرکاری، پرائیوٹ دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ 12 ربیع الاول یکم دسمبر کو ہو گی۔ عید میلاد النبی ﷺ کے روز پورے پاکستان کو روشنیوں اور رنگ برنگے قمقموں سے سجا دیا جاتا ہے اور عاشقان رسول ﷺ مذہبی جوش و جذبے سے اس دن کو مناتے ہیں۔

x

Check Also

کالم : سانچ اقوام متحدہ کے عالمی دن اور ہماری سرگرمیاں تحریر : محمد مظہررشید چودھری

کالم : سانچ اقوام متحدہ کے عالمی دن اور ہماری سرگرمیاں تحریر ...