شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سبی : شہر کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے سیوریج سسٹم پر کام جلد شروع ہوجائیگا
loading...
سبی : شہر کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے سیوریج سسٹم پر کام جلد شروع ہوجائیگا

سبی : شہر کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے سیوریج سسٹم پر کام جلد شروع ہوجائیگا

سبی(نمائندہ خصوصی) سبی شہر کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے سیوریج سسٹم پر کام جلد شروع ہوجائیگا بیس سال کے مسائل کو حل کرنے میں کچھ وقت درکار ہوگا مگر کوشش کرکے سبی کے شہریوں کو سابقہ ادوار کا خوبصورت شہر بناکردینگے ان خیالات کاا ظہار کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی نے نمائندہ پاک نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے وائس چےئرمین میر شہداد خان مری ،ساجد شمشیر و دیگر بھی موجود تھے کمشنر سبی ڈویژن نے کہا کہ سبی کو ماڈل سٹی بنانے میں سب سے بڑی رکاوٹ سیوریج کا نہ ہونا ہے اس سلسلے میں پہلے مرحلے کے طور پر انڈر گراؤنڈ سیوریج سسٹم پر پانچ کروڑ روپے کی رقم سے کام جلد شروع ہوجائیگا بعد ازاں شہر کی سڑکوں اور گلیوں کو بھی پائیدار اور خوبصورت بنا کر شہر کی خوبصورتی کو بحال کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ انسان کے ارادے نیک اور پختہ ہوں تو اللہ کی مدد اسکے شامل حال رہتی ہے ہم شہر کو ماڈل سٹی بنا کر اپنا حق اداکرینگے کمشنر نے کہا کہ اگرچہ بیس سال کے مسائل کو حل کرنے میں کچھ وقت درکار ہوگا مگر کوشش کرکے سبی کے شہریوں کو سابقہ ادوار کا خوبصورت ماڈل سٹی بنا کردینگے

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top