شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سبی : زندہ قومیں اپنا قومی تہوار شایان شان سے مناتی ہیں، کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقارعلی باجوہ

سبی : زندہ قومیں اپنا قومی تہوار شایان شان سے مناتی ہیں، کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقارعلی باجوہ

سبی(محمد طاہر عباس)کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنا قومی تہوار شایان شان سے مناتی ہیں ہمیں ملک کی ترقی خوشحالی کیلئے متحد ومنظم ہوکر کام کرنا ہوگا زیر تعلیم بچے تعلیم حاصل کرکے اپنے ملک کی تعمیر وترقی قوم کی خوشحالی کیلئے رول پلے کریں سبی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں جس محنت لگن سے اسکولوں کی بچیوں و بچوں نے ملی نغمے ٹیبلوزتقریری مقابلوں میں حصہ لے کروطن دوستی کا مظاہرہ کیا ہے وہ ہم سب کیلئے قابل فخر بات ہے آزادی کی قدر وقیمت ان قوم قبیلوں سے معلوم کی جاسکتی ہے جو غلام بن کر زندگی بسر کررہی ہیں اللہ کا شکر ہے کہ ہم آزاد وخود مختیار قوم ہیں ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی ہدایات پر ایف سی سبی اسکاؤٹس کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایلیمینٹری کالج سبی میں جشن آزادی کے سلسلے میں ہونے والی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر بیگم کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس ،ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران ، ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی ، ڈی او فیمیل مسسز تنویر، پرنسل گورنمنٹ گرلز ایلیمینٹری کالج سبی مس سلمیٰ عطاء ، مس خدیجہ چانڈیہ ،، میجر جہازیب خان ، کیپٹن امان اللہ ، ایجوکشن آفیسر محمد بلال برائچ ،، اویس انور،میر لیاقت علی ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول سبی مس نسیم طارق ۔ کے علاوہ سبی کے تمام گرلز اسکولوں کی پرنسپلز ہیڈمسٹریس طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی قبل ازین جشن آزادی کی پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت آمنہ علشبہ زاہد نے حاصل کی نعت رسول مقبول ﷺ فضیلہ ادریس نے خوب صورت انداز سے پیش کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مس خالدہ نے سرانجام دئیے جشن آزادی کی مناسبت سے ہونے والے پروگرام کی صدارت ڈی ای او فیمیل مسز تنویر نے کی مہمان خصوصی بیگم کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس اور مس سلمی عطاء خجک تھے جبکہ پروگرام کی نگرانی محمد طاہر عباس منتظر نے سرانجام دی قیام پاکستان کیلئے انتھک محنت قربانی اور جدوجہد کرنے والے عظیم رہنماؤں و جشن آزادی کے حوالے سے اسکو ل کالجز کی بچیوں وبچوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوبصورت انداز میں قومی نغمے سبق آموز ٹیبلوزپیش کرنے کے ساتھ ساتھ قومی ہیرز کی عظیم جدوجہد پر اپنی اپنی تقاریر میں روشنی ڈالی جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول غریب آباد نے مہمانوں کو ویلکم پیش کرکے محفل میں چار چاند لگا ڈالے پروقار تقریب سے بیگم کمانڈنٹ و کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ، مسز تنویر، مس سلمی عطاء ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آزاد وطن کے شہری ہیں اور اپنی آزادی کو ہر صورت میں بحال رکھیں گے پاکستان بڑی قربانیوں کی بدولت آزاد ہوا ہم اپنے آباؤاجداد کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے وہی ہی قومیں ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہوتی ہیں جو اپنی آباؤاجداد کے نقش قدم پر چلتی ہیں جس محنت سے آج اسکولز کے بچیوں نے وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے ہمیں امید ہے کہ آنے والی نسل پاکستان کی ترقی خوشحالی میں اہم رول پلے کرے گی مقررین نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہمیں اتحاد و اتفاق قائم کرکے تعلیم کے حصول کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی اس موقع پر سانحہ کوئٹہ کے شہیدوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعا کی کہ شہداء سانحہ کوئٹہ کے شہیدوں کو جنت الفرودس میں اعلیٰ درجات لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں زخمیوں کو جلدازجلد صحت یابی عطاء کریں بعدازاں نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے اس موقع پر سبی اسکاؤٹس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت اقدامات بھی کئے گئے تھے واضح رہے کہ ہیڈ کوارٹر سبی اسکاؤٹس میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ایف سی کے جوانوں نے سلامی پیش کی جشن آزادی کی خوشی میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں گئیں

x

Check Also

ڈانس پارٹی پرچھاپہ،اسٹیج اداکارہ سمیت7رقاصائیں گرفتار

خانیوال (مانیٹرنگ سیل) خانیوال میں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈانس ...

Connect!