شہ سرخیاں
Home / پاکستان / 12فروری کا جلسہ باطل پرستوں کے خلاف اسلامی قوتوں کا مظاہرہ ہوگا، جمعیت علماءاسلام

12فروری کا جلسہ باطل پرستوں کے خلاف اسلامی قوتوں کا مظاہرہ ہوگا، جمعیت علماءاسلام

کراچی (نامہ نگار ) جمعیت علماءاسلام صوبہ سندھ کے امیر مولانا اسعد تھانوی ، کراچی کے امیر الحاج قاری عبدالمنان انور نقشبندی، مفتی عثمان یار خان، کراچی کے جنرل سیکرٹری حافظ احمد علی، قاری عبدالحئی، مولانا حماد اللہ مدنی، پیر لیاقت علی شاہ، مولانا اقبال اللہ، مولانا حضرت ولی ہزاروی، قاضی عبداللہ، قاری لیاقت رحمانی، قاری عبدالغفور شاکر، مولانا غلام مصطفے فاروقی و دیگر رہنماو¿ں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں 12 فروری 2012 کو ہونے والا دفاع پاکستان کونسل کا عظیم الشان جلسہ عام باطل پرست قوتوں اور پاکستان کی سلامتی کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے لئے موت کا پیغام ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سلالہ چیک پوسٹ پر امریکی حملوں کے جواب میں پاکستان کی غیور عوام نے باہمی اتفاق و اتحاد کے ساتھ جو احتجاجی رد عمل اختیا ر کیا ہے اس سے اقوام عالم میں پاکستان اور مسلمانوں کا وقار بلند ہوا ہے اور پاکستانی قوم اور حکومت کی جانب سے شمسی ائیر بیس خالی کرانے اور نیٹو سپلائی کی بندش نے امریکہ سمیت تمام مغربی اقوام کے ہوش اڑا دئیے ہیں جس کے جواب میں امریکہ نے پاکستان کی امداد بند کر کے پاکستان کو اپنے سامنے جھکنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی ہے لیکن قوم کو اس موقع پر بھی قومی غیرت اور اتحاد کامظاہرہ کرنا ہو گا اور امداد کے بدلے نیٹو سپلائی کو بحال کرنے سے گریز کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب اسلام اور پاکستان دشمن کفار کو پیغام دیا جائے کہ مسلمان اور پاکستانی قوم مکمل آزادی اور خودمختاری کی زندگی گزاریں گے اور کسی کی غلامی قبول نہیں کریں گے۔12 فروری کو دینی قوتیں اپنے اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کریں گی۔

x

Check Also

نواز شریف اورچو دھری نثارکے درمیان پنجاب ہاؤس میں اہم ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف)ملکی سیاست میں ہلچل ،لندن سے واپسی پر سابق وزیر ...

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، سماعت کرنے والا فل بنچ تیسری بار ٹوٹ گیا

لاہور(نمائندہ پاک نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے سربراہ جسٹس یاور ...

اسحاق ڈار کی نیب عدالت پیشی ، 27 ستمبر کو فرد جرم کی کارروائی ہوگی

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی نیب عدالت میں پیشی ، ...

عمران خان کے جواب پر توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

اسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشننے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے جواب ...

نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 سے لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(بیوروچیف) سابق وزیر اعظم نواز شریف پی آئی اے کی پرواز ...