شہ سرخیاں
Home / پاکستان / لاہور: پاناما لیکس کرپشن کا سمندر ہے،سراج الحق
loading...
لاہور: پاناما لیکس کرپشن کا سمندر ہے،سراج الحق

لاہور: پاناما لیکس کرپشن کا سمندر ہے،سراج الحق

لاہور(مانیٹرنگ سیل) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپشن سب سے زیادہ اسلام آباد اور پھر کراچی میں ہے، جبکہ پاناما لیکس کرپشن کا سمندر ہے، حکمرانوں نے صرف اپنی جائیدادوں میں اضافہ کیا اور پیسہ ملک سے باہر منتقل کیا۔ کراچی کے باغ جناح میں دو روزہ ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی کی بادشاہت نہیں اللہ کی حاکمیت ہے، جماعت اسلامی انقلابی جماعت ہے، ہم تبدیلی اور ترقی کا ایجنڈا لے کر نکلے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ہمارے حکمران ملک سے باہر جا کر علاج کراتے ہیں اور ملک کا پیسہ لوٹ کر جائیدادوں میں اضافہ کررہے ہیں۔ سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تھر میں بچے مر رہے ہیں اور لاڑکانہ میں جشن پر ایک ارب سے زائد کا خرچہ کیا گیا۔ پاناما لیکس کرپشن کا سمندر ہے، حکمرانوں نے جو کچھ بھی کیا دشمن بھی نہیں کرتا، آصف علی زرداری سے پوچھتا ہوں کہ بھٹو کے آئین کے برخلاف قانون کیوں پاس کیا گیا۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top