شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / ریاض : سعودی خواتین کو کام کرنے کی اجازت مل گئی
loading...
ریاض : سعودی خواتین کو کام کرنے کی اجازت مل گئی

ریاض : سعودی خواتین کو کام کرنے کی اجازت مل گئی

ریاض (مانیٹرنگ سیل) سعودی حکومت نے خواتین کو فارمیسیوں میں کام کرنے کی اجازت دیدی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کو فارمیسی پر کام کرنے کی اجازت مل گئی، وہ ہربل اور میڈیکل فارمیسیوں میں کام کرسکتی ہیں مگر ان فارمیسیوں پر مرد کام نہیں کریں گے۔ وزارت صحت کی جانب سے خواتین کو فارمیسی پر کام کرنے کیلئے لائسنس جاری کئے جا رہے ہیں جن کے تحت شاپنگ مال میں موجود ہربل فارمیسی اور آنکھوں کے چشمے یا چیک اپ کیلئے بنائی گئی دکانوں پر کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ نئے حکم نامے کے مطابق ایسی فارمیسیوں پر صرف خواتین کا عملہ ہوگا، اس نئے منصوبے پر نظر رکھنے کیلئے محکمہ صحت نے ٹیمیں ترتیب دیدی ہیں

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top
web stats