شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / سعودی عرب میں وزارت دفاع پرحملے کی سازش ناکام، 2مبینہ حملہ آورگرفتار

سعودی عرب میں وزارت دفاع پرحملے کی سازش ناکام، 2مبینہ حملہ آورگرفتار

ریاض (مانیٹرنگ سیل) سعودی عرب میں سیکورٹی اداروں نے وزارت دفاع پر حملے کی سازش ناکام بنا کر دوحملہ آوروں کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی فورسز نے وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو حملہ آوروں کو گرفتارکرلیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اورہینڈ گرینیڈ برآمد کرلیا۔سعودی حکام کے مطابق داعش نے وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹرز پرخودکش حملے کا منصوبہ بنایا تھا، دونوں دہشت گردوں احمد یاسر الکلدی اور عمار علی محمد کو دہشت گردی کی کارروائی سے قبل گرفتار کرلیا گیا تھا۔ گرفتارہونے والے دہشتگردوں کا تعلق یمن سے ہے۔ دوسری جانب ریاض میں ایک حملہ آوروں کے زیراستعمال گیسٹ ہاؤس کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ ایک اور کارروائی میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، ان کے خلاف تحقیقات جاری ہے

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...