شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پی ایس ایل دوسراایڈیشن ،کھلاڑیوں کے مرحلہ وار چناؤ کا سلسلہ جاری
loading...
پی ایس ایل دوسراایڈیشن ،کھلاڑیوں کے مرحلہ وار چناؤ کا سلسلہ جاری

پی ایس ایل دوسراایڈیشن ،کھلاڑیوں کے مرحلہ وار چناؤ کا سلسلہ جاری

دبئی(نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کے مرحلہ وار چناؤ کا سلسلہ جاری ہے اور پانچوں فرنچائز نے راؤنڈ ون کے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے لئے پلیئرز کے انتخاب کے لئے دبئی میں رنگا رنگ تقریب جاری ہے جس میں ملکی و غیر ملکی  کھلاڑیوں کے علاوہ فرنچائز مالکان اور کئی نامور شخصیات شریک ہیں۔پلاٹینئم کیٹیگری سے لاہور قلندرز نے برینڈم میکولم، سنیل نارائن اور عمر اکمل کا انتخاب کیا جب کہ کراچی کنگز نے کرس گیل، کیون پولارڈ اور شعیب ملک پر بھروسہ کیا، پشاور زلمی نے شاہد آفریدی، این مورگن اور وہاب ریاض کا چناؤ کیا۔پلاٹینئم کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈیئٹر نے کیون پیٹرسن، سرفراز احمد اور احمد شہزاد کو چنا جب کہ اسلام آباد یونائیٹیڈ نے مصباح الحق، شین واٹسن اور آندرے رسلز کو چنا ہے۔پشاور زلمی کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فرنچائز کا صدر بننے کے بعد کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کو نیا کپتان بنا دیا جب کہ بوم بوم آفریدی نے مایہ ناز بلے باز یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top