شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو 147 رنز سے شکست دے دی

ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو 147 رنز سے شکست دے دی

کوالالمپور(پاک نیوز سپورٹس) ملائیشیا میں جاری ویمن ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان نے ملائشیا کو ایک سو سینتالیس رنز سے شکست دے دی۔ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 177 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں میزبان ملائشیا کی پوری ٹیم صرف 30 رنز پر پویلین لوٹ گئی، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان کی ویمن ٹیم نے سری لنکا کی ٹیم کو تئیس رنز سے شکست دی تھی۔ ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس اب تک تین میچز جیت چکی ہے جبکہ ایک میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ویمن ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف نو جون کو کھیلے گی۔

error: Content is Protected!!