شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / فٹبال ورلڈ کپ2018: آج تین میچز کھیلے جائیں گے

فٹبال ورلڈ کپ2018: آج تین میچز کھیلے جائیں گے

ماسکو(نمائندہ سپورٹس) فٹبال ورلڈ کپ کےدوسرےروزآج تین میچزکھیلے جائیں گے۔ پرتگال اوراسپین کی ٹیمیں بھی آج ٹکرائیں گی۔فیفا ورلڈ کپ کےدوسرے دن کا پہلا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجےشروع ہوگا۔ گروپ اے کے اس معرکے میں مصر اور یوراگوائے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔دوسرے میچ کا مقابلہ گروپ بی کا ہے جس میں ایران اور مراکش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجےشروع ہوگا۔گروپ بی میں ہی دن کا تیسرا میچ پرتگال اور اسپین کے درمیان کھیلا جائےگا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجےشروع ہوگا۔

error: Content is Protected!!