شہ سرخیاں
Home / پاکستان / عمران خان نے شریف خاندان کے لندن فلیٹس کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں
loading...
عمران خان نے شریف خاندان کے لندن فلیٹس کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں

عمران خان نے شریف خاندان کے لندن فلیٹس کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شریف خاندان کے لندن فلیٹس کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں۔ پاناما لیکس سے متعلق سماعت تیس نومبر کو سپریم کورٹ میں ہوگی ۔ تفصیلات کےمطابق عمران خان نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت ملکی تاریخ کے اہم ترین پاناما کیس میں شواہد کے طور پر شریف خاندان کے لندن فلیٹس کی دستاویز ات جمع کرادی ہیں ۔ دستاویز متفرق درخواست کے ذریعے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ہیں جو التوفیق کیس کو شریف خاندان سے منسلک کرنے کے متعلق ہیں۔پیش کی گئی اضافی دستاویزات میں شریف فیملی کے پاس 1999 سے اس پراپرٹی کی ملکیت کے شواہد پیش کئے گئے ہیں جن کے حوالے سے شریف فیملی نے دعویٰ کررکھا ہے کہ انہوں نے یہ پراپرٹی 2006 میں حاصل کی تھی

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top