شہ سرخیاں
Home / پاکستان / جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں، پاناما معاملے کا فیصلہ اب عدالت خود کریگی : سپریم کورٹ
loading...
جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں، پاناما معاملے کا فیصلہ اب عدالت خود کریگی : سپریم کورٹ

جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں، پاناما معاملے کا فیصلہ اب عدالت خود کریگی : سپریم کورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس پر جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں ، پاناما معاملے کا فیصلہ اب عدالت خودکرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی بینچ پاناما لیکس کیس کی سماعت کر رہا ہے ، سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں ، سب پاناما والوں پر قانون کا اطلاق ہونا چاہئیے ۔ وزیرا عظم کے انکم ٹیکس کی تفصیلات عدالت کو دے دی گئی ہیں ۔ جسٹس آصف کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ نیب نے روز مرہ کارروائی سے انحراف کیوں کیا ؟وزیرا عظم اور انکے خاندان پر بیرون ملک اثاثے بنانے کا الزام ہے مگر کوئی ادارہ کچھ نہیں کرنا چاہتا ، پاناما معاملے کا فیصلہ اب عدالت کریگی ۔سپریم کورٹ خود معاملہ سن رہی ہے ۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ اب کچھ نہ کرنے والوں سے بھی نمٹ لیں گے ۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top