شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / پاناما لیکس کیس کا کوئی حل نہیں نکلنا، میچ فکسڈ ہے، طاہر القادری
loading...
پاناما لیکس کیس کا کوئی حل نہیں نکلنا، میچ فکسڈ ہے، طاہر القادری

پاناما لیکس کیس کا کوئی حل نہیں نکلنا، میچ فکسڈ ہے، طاہر القادری

لندن (مانیٹرنگ سیل) پاناما لیکس کیس کا کوئی حل نہیں نکلنا، میچ فکسڈ ہے، طاہر القادری نے سپریم کورٹ میں چلنے والے کیس کا فیصلہ سنا دیا، کہتے ہیں جانتا تھا اسلام آباد میں دھرنا کبھی نہیں ہوگا، چند دنوں تک ایک ہی صف میں محمود وایاز کھڑے ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق طاہر القادری نے لندن میں صحافیوں سے ملاقات کی جس میں ان کا  کہنا تھا  کہ پاناما لیکس کیس کا کوئی حل نہیں نکلنا، یہ میچ پہلے سے فکسڈ ہے اور اس میچ فکسنگ میں ہر کوئی اپنا کردار ادا کر رہا ہے، سکیورٹی لیکس پر کمیشن کا وہی حال ہوا جو ہے جو ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے۔ طاہر القادری نے اپنی گفتگو کے دوران یہ انکشاف بھی کیا کہ دونوں شریف ایک پیج پر نہیں ہیں بلکہ ایک لائن پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جانتے تھے کہ دو نومبر کو کبھی کچھ نہیں ہوسکتا تھا۔ ماڈل ٹائون واقعہ پر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انہیں اقتدار کا کوئی لالچ نہیں، ان کی جنگ انصاف  لینے کے لیے ہے جو مرتے دم تک جاری رہے گی۔ اگر ان کے حقیقی بیٹے شہید ہوئے ہوتے توشائد معاف کردیتے، لیکن ماڈل ٹاؤن میں ان کے کارکن شہید ہوئے تھے اور وہ ان کے حقیقی وارث نہیں تو کیسے معاف کرسکتے ہیں، آگر ایسا کیا تو یه شہدا کا خون بیچنے کے برابر ہوگا ، قصاص کے علاوہ کوئی حل قابل قبول نہیں ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top