شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پرویز خٹک اپنی صحت کے مطابق پنگے لیں:طلال چوہدری
loading...
پرویز خٹک اپنی صحت کے مطابق پنگے لیں:طلال چوہدری

پرویز خٹک اپنی صحت کے مطابق پنگے لیں:طلال چوہدری

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) مسلم لیگ ن کے وزرا نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دی تھی، فساد کی نہیں، وزیراعلیٰ کے پی کے سرکاری پروٹوکول پر دالرالحکومت فتح کرنے کیلئے ہیں مگر ان کو منہ کی کھانی پڑے گی، ان کے صوبے کی کارکردگی ایسی ہی شہد کی ندیوں جیسی ہیں جو کل اسلام آباد کی گاڑی سے برآمد ہوئیں۔ اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ کے رہنما محمد زبیر، طلال چوہدری اور دانیال عزیز نے ایک بار پھر فرصت سے پی ٹی آئی اور کپتان پر تنقید کی بارش کردی،  گفت گو کا آغاز محمد زبیر کی جانب سے کیا گیا، جن کا کہنا تھا کہ حکومت کسی کو لاک ڈاؤن کی اجازت نہیں دے گی، ہم نہیں چاہتے کہ کارکنوں کی پکڑ دھکڑ ہو، عمران خان تلاشی دینے کے بجائے اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے آرہے ہیں۔ طلال چوہدری بھی اس موقع پر تلملا اٹھے، طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی کارکردگی کیا ہے، یہ سب کو نظر آ رہا ہے، وہاں تو ایسی شہد کی ندیاں بہہ رہی ہیں کہ پی ٹی آئی رہنما وہاں سے بھر بھر کر اسلام آباد لا رہے ہیں، اور یہ ہی شہد کی بھری بوتلیں آپ کی گاڑیوں سے برآمد ہو رہی ہیں اور ایسا ہی شہد پی پی کر پی ٹی آئی قیادت اور عمران خان بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک طرف وزیراعلیٰ پرویز خٹک امن کی بات کرتے ہیں تو دوسری جانب سرکاری گاڑیوں میں بیٹھ کر دارالحکومت فتح کرنے آرہے ہیں، جتنی آپ کی صحت ہے پنگا بھی اتنا ہی لیں، شہد کی بوتلیں اسلام آباد بھیجنا بند کریں، وزیراعلیٰ اس بات کے ذمہ دار ہیں جو سرکاری اسلحہ گاڑی سے برآمد ہوا، وزیراعلیٰ بتائیں جو سپاہی کے استعمال کی بلٹ بروف جیکٹس تھیں وہ سرکار کے خلاف استعمال کرنے کیلئے کیوں بھیجی گئیں، آپ کو احتجاج کی اجازت ہے فساد کی اجازت نہیں۔ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ہزار سے 1500لوگ ہی بنی گالا پہنچے، عمران خان کو عدالتوں پر اعتماد ہی نہیں، پی ٹی آئی کو ایک جگہ دھرنے کی اجازت دی ہے، حکومت اپنی رٹ برقرار رکھے گی، اسلام آباد کو بند نہیں کرنے دیا جائے گا۔ محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کسی کو بھی ڈاؤن کی اجازت نہیں دیگی، عمران10لاکھ افراد لے آئیں، جگہ کا انتظام کرلیں گے، اسکول اسپتال کھلے رکھنے کیلئے اقدامات کرینگے، احتجاج کرنے آئیں، ہم سہولیات دینے کیلئے تیار ہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کے خاندان کا نام پاناما لسٹ میں ہے، جہانگیر ترین،علیم خان نے تسلیم کیا ہماری آف شور کمپنی ہے، کل الیکشن کمیشن میں عمران اور جہانگیر ترین کی تلاشی ہونی ہے۔ اس موقع پر ایک بار پھر طلال چوہدری چپ نہ رہ سکے اور بولے احتساب کا نعرہ لگانے والوں کا خود احتساب ہونا ہے، پاناما پیپرز پر یہ قوم سے گھناؤنا مذاق کر رہے ہیں، صوبائی حکومت پہلی بار وفاق پر قبضہ کرنے چلی، صوبائی وزیر کی گاڑی سے سرکاری اسلحہ برآمد ہوا، گاڑی سے بلٹ پروف جیکٹیں،آنسو گیس شیل برآمد ہوئے، صوبائی وزراء ڈنڈا بردار نظر آر ہے ہیں، آنسوگیس گن صوبائی وزیر کے پاس کہاں سے آئی

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top