شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ٹیکسلا : لالہ رخ واہ کینٹ میں کریانہ کی دکان پر سرشام ڈکیتی کی واردات، مذاحمت پر ڈکیت نے موت کے گھاٹ اتاردیا

ٹیکسلا : لالہ رخ واہ کینٹ میں کریانہ کی دکان پر سرشام ڈکیتی کی واردات، مذاحمت پر ڈکیت نے موت کے گھاٹ اتاردیا

ٹیکسلا (نامہ نگار) لالہ رخ واہ کینٹ میں کریانہ کی دکان پر سر شام ڈکیتی کی واردات ، مذاحمت پر ڈکیت نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، ڈکیتی کی واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس ، تفصیلات کے مطابق شام کے وقت ایک نوجوان ڈکیت بسم اللہ کریانہ نذد آصف سہیل کلینک مین بازار گول مارکیٹ لالہ رخ داخل ہوا اور دکاندار سے اسلحہ دکھا کر نقدی طلب کی جس پر طاہر نامی دکاندار نے ڈکیت سے مزاحمت کی اور دکان سے باہر آنے کے لئے اٹھا ہی تھا کہ ڈاکو نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس پر طاہر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر پی او ایف ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر ثابت نہ ہوسکا اور راستہ میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، جس کے بعد دکاندار کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال ٹیکسلا پہنچا دی گئی ، ادہر اطلاع پر مقامی پولیس کے افسرا ن موقع پر پہنچ گئے اور ڈکیتی کی تفصیلات معلوم کیں ، دکاندار طاہر کی ناگہانی ہلاکت پر تاجر سرااپااحتجاج ہوگئے ، اور فوری طور پر ڈکیت کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ،واقعہ کے فوری بعد لالہ رخ گول مارکیٹ کے دکانداروں نے احتجاج کے طور پر دکانیں بند کردیں اور موقع پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا،

error: Content is Protected!!