شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ٹیکسلا: تحصیل دار ٹیکسلا کی مسلسل غیرحاضری شہریوں کے لئے عذاب بن گئی

ٹیکسلا: تحصیل دار ٹیکسلا کی مسلسل غیرحاضری شہریوں کے لئے عذاب بن گئی

ٹیکسلا (نامہ نگار) تحصیل دار ٹیکسلا کی مسلسل غیرحاضری شہریوں کے لئے عذاب بن گئی، رجسٹریوں کا عمل تعطل کا شکار ، عملہ بھی موج مستیوں میں مصروف ۔، چیک اینڈ بینلس ناپید، اعلیٰ افسران شکائت پر کان نہیں دھرتے، ہفتوں کا کام مہینوں میں پر چلا گیا، محکمہ مال ٹیکسلا نے عوام کو خوار کرنا شروع کردیا،رجسٹریوں کا حصول مشکل ہوگیا،شہریوں کی اصلاح احوال کے لئے ڈی سی او راولپنڈی سے اصلاح احوال کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہریوں کے نمائندہ وفد جس میں سید سبطین رضا نقوی ،سید بہادر شاہ ،عمران حسین و دیگر شامل تھے نے تحصیل پریس کلب ٹیکسلا میں محکمہ مال ٹیکسلا سے متعلق عوام کو درپیش مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل دار ٹیکسلا راجہ عامر مسعود عرصہ دراز سے سیٹ سے غائب ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو رجسٹریوں کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ،جو رجسٹری تین سے چار یوم میں ہوتی تھی اب دو سے تین ماہ گذرنے کے بعد بھی نہیں مل رہیں، تمام تر ٹیکس جمع ہونے کے باوجود رجسٹریاں التوا کا شکار ہیں،عوام روز زلیل و خوار ہورہے ہیں انکا کوئی پرسان حال نہیں دوسری جانب اعلیٰ افسران عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے کی بجائے خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں ، رجسٹرار کا عملہ بھی موج مستیوں میں مصروف ہے،شہریوں نے ڈی سی او راولپنڈی ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ، اور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر تحصیل دار راجہ عامر مسعود کو ٹرانسفر کر کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے

error: Content is Protected!!