شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ٹیکسلا میونسپل کمیٹی میں آٹھ مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات اختتام پذیر, مسلم لیگ ن نے چھ جبکہ پی ٹی آئی نے دو نشستیں حاصل کیں
loading...
ٹیکسلا میونسپل کمیٹی میں آٹھ مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات اختتام پذیر, مسلم لیگ ن نے چھ جبکہ پی ٹی آئی نے دو نشستیں حاصل کیں

ٹیکسلا میونسپل کمیٹی میں آٹھ مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات اختتام پذیر, مسلم لیگ ن نے چھ جبکہ پی ٹی آئی نے دو نشستیں حاصل کیں

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے)ٹیکسلا میونسپل کمیٹی میں آٹھ مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات اختتام پذیر ، مسلم لیگ ن نے چھ جبکہ پی ٹی آئی نے دو نشستیں حاصل کیں، مخصوص نشستوں پر انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن کے ممبران کی تعداد اٹھارہ جبکہ پی ٹی کے ممبران کی تعداد بارہ ہوگئی،انتخابات پریذائنڈنگ آفیسر ٹاون آفیسر ٹی ایم اے ٹیکسلا فریحہ امین کی زیر نگرانی منعقد ہوئے، ا س موقع پر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے ممبران و ااراکین کی کثیر تعداد موجود تھی،مسلم لیگ ن کے ممبران نے فتح پر نعرے بازی کی، تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے بائیس وارڈوں میں مخصوص نشستوں پر الیکشن کا مرحلہ اختتام پزیر ہوگیا نتائج کے مطابق خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی نازیہ رخسانہ تبسم، اور نجم النساء نے کامیابی حاصل کی جبکہ خواتین کی دو نشستوں پر پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی خواتین امیدوارسمیرا مہتاب ، اور نادیہ خان کامیاب قرار پائیں، یوتھ ، ورکر اور اقلیت کی ایک ایک نشست پر ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار یوتھ کی مخصوص نشست پرادرش ریاض شیخ،ورکرکی مخصوص نشست پر مسلم لیگ ن کے حاجی گل بادشاہ، اور اقلیت کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ ن کے عدنان ڈینئیل کامیاب قرار پائے، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے زعماء تحصیل سدر فیاض خان تنولی، ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق، چئیرمین لب ٹھٹو حاجی علی اصغر اعوان،شیخ صوفیان مسعود ، سعید احمد صدیقی،مسلم لیگ ن کے منتخب کونسلران شیخ وحید الدین ، شفاقت بٹ، زیشان صدیق، شیخ ساجد،ایوب صراف،ٹھیکدار پرویز اختر،ملک اللہ دتہ اعوان،طاہر محمود طاہری، عمر رشید کے علاوہ کارکان طارق سرور اعوان،بشیردھماکہ،جبکہ پی ٹی آئی کے حاجی زاہد رفیق، ملک ربنواز، سید مہتاب حسین شاہ ،ملک پرویز ،عمیص رشید،گلزر شاہ،و دیگر موجود تھے،

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top
web stats