شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ٹیکسلا:سی پیک ملک کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے، حاجی ملک عمر فاروق
loading...
ٹیکسلا:سی پیک ملک کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے، حاجی ملک عمر فاروق

ٹیکسلا:سی پیک ملک کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے، حاجی ملک عمر فاروق

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے)مسلم لیگ ن کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات حاجی ملک عمر فاروق نے کاہ ہے کہ سی پیک ملک کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے ، ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں، ملک کو عدم استحکام کی جانب دکھیلنے والے ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،ذاتی مفادات کی خاطر پارٹیاں بدلنے والے نہ پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں نا قوم کے ساتھ،چوہدری نثار علی خان کی عوام دوست اور ولولہ انگیز قیادت میں علاقہ کی تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھیں گے،مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے انقلابی اقدمات کر رہی ہے،ملک فخر الدین اور انکے ساتھیوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے کوہسار ایکسٹینشن ہاوسنگ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹیو ملک فخرالدین کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر ایم این اے سردار عرفان ڈوگر، ایم پی اے ملک افتخار احمد،چوہدری واجد ایوب، چوہدری امجد ایو ب مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سردار ممتاز پسوال، صدر تحصیل ٹیکسلا فیاض خان تنولی، ملک سعید صدیقی ،مسلم لیگ ن کے کونسلران زیشان صدیق بٹ،ایواب صراف،عمر رشید، شیخ ساجد محمود،طاہر محمود طاہری، محمود شاہ، عدنان ڈینئیل ،ایڈووکیٹ میر ناصر بلال،ملک ضرار اعوان،زیلدار سید ظہیر الحسن،ملک طارق ، ملک اظہر بھٹہ ،حاجی ہمایوں ارشد،ملک ندیم قمر،شیخ عثمان عارف،کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے، ملک عمر فاروق کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی حریف جو کہ پارٹیاں بدلنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے، ایک مرتبہ پھر نیا بسیرا بنانے کے لئے سر گرم عمل ہیں، انکا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے،اس موقع پر ملک فخرا لدین نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا، تقریب میں نظامت کے فرائض تنویر منشاء ادا کر رہے تھے،

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top