شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ٹیکسلا:دہشتگردی کے واقعات میں کمی حکومت کی بہترین پالیسیسوں کا تسلسل ہے، راجہ سرفراز اصغر
loading...
ٹیکسلا:دہشتگردی کے واقعات میں کمی حکومت کی بہترین پالیسیسوں کا تسلسل ہے، راجہ سرفراز اصغر

ٹیکسلا:دہشتگردی کے واقعات میں کمی حکومت کی بہترین پالیسیسوں کا تسلسل ہے، راجہ سرفراز اصغر

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے)مسلم لیگ ن کے سر گرم رہنما راجہ سرفراز اصغر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں کمی حکومت کی بہترین پالیسیسوں کا تسلسل ہے،کراچی ایکسپو سنٹر میں منعقدہ انٹر نیشنل دفاعی نمائش آئیڈیا ز 2016 پیغام ہے کہ پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہے،تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی سالمیت کے معاملے پر سیاسی اختلافات بھلا کر اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا،بھارت کے جنگی جنون سے امن کو خطرات لاحق ہیں،عالمی برادری کو بھارتی درندگی کا نوٹس لینا چاہئے،بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پوری قوم ہاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ، راجہ سرفراز اصغر کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کو سبو تاژ کرنے کے لئے ملک دشمن قویتیں بر سر پیکار ہیں،دہشتگردی کے واقعات سے سی پی منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی جارہی ہے،انکا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان کی جلد صحت یابی کے لئے پوری قوم دعا گو ہے،انکی مدبرانہ اور مثبت پالیسیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا ، ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت خدمت کی سیاست پر کاربند ہے،نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے،توانائی کے شعبہ میں بھی تاریخ ساز سرمایہ کاری ہوئی جس کی وجہ سے توانائی کے بحران میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی مستقبل قریب میں پاکستان میں توانائی کا بحران ختم ہوجائے گا،اور یہ سب کچھ حکومت کی مثبت پالیسیسوں کی بدولت ممکن ہوا ہے،انکا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہملکی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا،جس سے نہ صرف لوگوں کو بہتر روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ ملک میں ترقی کے نئے راستے کھلیں گے،جو لوگ سی پیک منصوبے کو سبو تاژ کرنے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کر رہے ہیں در اصل وہ ملک دشمن ایجنڈے کو پروان چڑھا رہے ہیں،جو نہ اس ملک کے ساتھ مخلص ہیں اور نہ قوم کے خیر خواہ ہیں،

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top