شہ سرخیاں
Home / پاکستان / ٹیکسلا کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی، کوہسار ایکسٹینشن کے ملک فخر الدین اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کو خٰر باد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے

ٹیکسلا کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی، کوہسار ایکسٹینشن کے ملک فخر الدین اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کو خٰر باد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے)ٹیکسلا کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی ، کوہسار ایکسٹینشن کے ملک فخر الدین اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کو خٰر باد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ، ملک عمر فاروق کے سنگ سنگ چلنے کا عہد، گزشتہ روز کوہسار ایکسٹینشن کے چیف ایگزیکٹیو ملک فخرالدین نے ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق کے اعزاز میں کوہسار کے سبزہ زار میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا، اور تقریب میں مہمانوں کے تواضع خصوصی ڈشوں سے کی جس میں بہترین بار بی کیو کی مہمانوں نے خوب تعریف کی،سردی میں گرما دینے والا ماحول اور اوپر سے تازہ بار بی کیو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا، مہمانوں میں ایم این اے سردار عرفان ڈوگر، ایم پی اے ملک افتخار احمد،چوہدری واجد ایوب، چوہدری امجد ایو ب مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سردار ممتاز پسوال، صدر تحصیل ٹیکسلا فیاض خان تنولی، ملک سعید صدیقی ،مسلم لیگ ن کے کونسلران، تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے عہدیداران و ممبران کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،ملک فخرالدین جنہوں نے ٹیکسلا کی سیاست میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ، کافی عرصہ خاموش رہنے کے بعد بلا آخر اپنی خاموشی اور سیاسی جمود توڑ دیا ، ملک فخرالدین نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باقائدہ اعلان کیا ، جس پر ایم پی اے ملک عمر فاروق نے انھیں اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہا اوراس امر کا اظہار کیا کہ پارٹی میں انھیں عزت و تکریم ملے گی ، انھوں نے ملک فخرالدین اور انکے ساتھیوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کو نیک شگون قرار دیا،

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...