شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ٹیکسلا : بحریہ فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالج کے زیر اہتمام سالانہ یوم والدین کی تقریب کا انعقاد

ٹیکسلا : بحریہ فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالج کے زیر اہتمام سالانہ یوم والدین کی تقریب کا انعقاد

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے )بحریہ فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالج کے زیر اہتمام سالانہ یوم والدین کی تقریب کا انعقاد تفصیلات کے مطابق تقریب میں مختلف کلاسوں اور شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ، یوم والدین کی تقریب کے موقع پر بحریہ فاؤنڈیشن سکول نے اپنے طلباء و طالبات میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف قسم کے ڈرامہ اور ٹیبلو کا انعقاد بھی کیا جس میں طلباء و طالبات کی مختلف ٹیموں نے حصہ لیا جس میں نہ صرف ملی نغمے بلکہ مختلف موضوعات پر ڈرامے اور کلام اقبال بھی پیش کیا گیااس موقع پر والدین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جن کے سامنے بچوں نے بھر پور فن کا مظاہرہ کر کے خوب داد وصول کی اس موقع پر سکول کی پرنسپل مس رضوانہ کوثرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے اس طرح سٹیج پر پرفارم کرنے سے ناصرف ان کے اندر خوداعتمادی پیدا ہوتی ہے بلکہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی نکھارنے کا موقع ملتا ہے، بحریہ فاؤنڈیشن کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائیریکٹر نارتھ ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ افتخار احمد قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بحریہ فاؤنڈیشن کے 69 ادارے ملک کے طول و عرض فروغ تعلیم کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس سے نہ صرف ملک کی تعلیمی ضروریات پوری کی جارہی ہیں بلکہ قوم کو اچھے تربیت یافتہ نوجوانوں کی فراہمی کا اہم قومی فریضہ بھی سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا بحریہ فاؤنڈیشن مزید شہروں میں بھی اپنے ادارے قائم کرے گا خصوصاًملک کے پسماندہ علاقوں میں تاکہ وہاں پر اعلی معیاری تعلیمی ادارے قائم کر کے ان علاقوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ بحریہ فاؤنڈیشن کا مقصد محض تعلیم فراہم کرنا نہیں بلکہ ملک کو ایسے اعلی تربیت یافتہ نوجوان فراہم کر نا ہے جو کہ ملک و قوم کو درپیش چیلنجوں کااحسن طریقہ سے مقابلہ کر سکیں انہوں نے بحریہ فاؤنڈیشن واہ کینٹ کیمپس کے تعلیمی معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 2002 میں قائم کردہ اس ادارے نے چند سالوں کے قلیل عرصہ میں اپنا منفردمقام بنایا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی جس پر کالج کی پرنسپل رضوانہ کوثر اور ان کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہیں

x

Check Also

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...

نواز شریف اورچو دھری نثارکے درمیان پنجاب ہاؤس میں اہم ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف)ملکی سیاست میں ہلچل ،لندن سے واپسی پر سابق وزیر ...