شہ سرخیاں
Home / پاکستان / ٹی بی لاعلاج مرض نہیں ہے۔8 ماہ میں مریض صحت یا ب ہو سکتا ہے۔ مسِ عطرت بتول

ٹی بی لاعلاج مرض نہیں ہے۔8 ماہ میں مریض صحت یا ب ہو سکتا ہے۔ مسِ عطرت بتول

پاکستان﴿بیورو چیف﴾نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام دفتر سوشل ویلفئر تحصیل ہیڈ کوا ٹر میں زیرصدارت مسِ ثاویہ مزمل ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئر تحصیل حاصل پور منعقد ہوا۔ عطرت بتول آگنائزر ٹی بی کنٹرول پروگرام بہاول پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی بی لا علاج مرض نہیں ۔اس کا علاج ممکن ہے۔ملک میں 5ہزارسے زائد مراکز صحت پر ٹی بی کنٹرول کا مفت علاج اور تشخیص کی جا تی ہے اور ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں ۔ٹی بی کے مریض 8ماہ میں مسلسل علاج سے اس مرض سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔مسِ ثاویہ مزمل ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئر آفیسر نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بیماری کھانسنے اور تھوکنے سے ہوا کے ذریعہ پھیلتی ہے ۔ٹی بی کے مریض تھوکتے اور کھانستے وقت منہ اور ناک ڈھانپ کر رکھیں ۔جگہ جگہ تھوکنے سے پر ہیز کریں ۔ٹی بی کی علامت ظاہر ہوتے ہی اپنا ٹیسٹ مفت کروائیںاورتمام مراکز صحت میں ٹی بی کی تشخیص اور علاج کی مفت سہولیات میسر ہیں ۔
الحق کمیونٹی ڈویلپمینٹ آگنا ئزیشن کے صدر محمد انوار الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت تحصیل حاصل پور میں محکمہ صحت اور الحق کمیونٹی ڈویلپمینٹ آگنا ئزیشن کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے سروے کا کام پوری تندہی سے کر رہے ہیں تا کہ غریب اور مفلس لوگ اس بیماری سے نجات حاصل کر سکیں جبکہ عملہ کے معلوماتی سروے سے کئی کیسز سامنے آئے ہیں ۔انکا مفت ٹیسٹ اور علاج کیا جا رہا ہے۔

  • best wish all T B association control program hasilpur (bwp)

  • tariq mahmood rana

    together (hay eet zindgi ki) we can fight against TB with the help of national TB control program and save our new generation from this disease. Tariq Mahmood President community coalition committee bucheki nankana sahib

x

Check Also

لاہور:اسپتال میں جگہ نہ ملنے پررکشے میں بچے کا جنم

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پنجاب میں ایک اور ماں نے اسپتال کے باہر رکشے ...

Connect!