شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / نئی دہلی: سرجیکل اسٹرائیک مودی سرکار کی ڈرامے بازی ہے‌، تیج بہادر

نئی دہلی: سرجیکل اسٹرائیک مودی سرکار کی ڈرامے بازی ہے‌، تیج بہادر

نئی دہلی (مانیٹرنگ سیل) مقبوضہ کشمیر میں تعینات رہنے والےبھارتی فوجی تیج بہادر کا کہنا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک مودی سرکارکی ڈرامے بازی ہے،سرجیکل اسٹرائیک کے نام پرعوام کوبیوقوف بنایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز میں اہلکاروں کو دئیے جانے والے ناقص کھانے کا بھانڈا پھوڑنے والے بی ایس ایف اہلکار تیج بہادر نے میڈیا پر آکر سرجیکل اسٹرائیک کے دعویٰ کا بھی پول کھول دیا۔ تیج بہادر کا کہنا تھا کہ سرجیکل اسٹرائیک سرکار کی ڈارمے بازی ہے،سرجیکل اسٹرائیک کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے، بھارتی پیرا ملٹری فورس کے اہلکاروں نے مودی سرکار کیخلاف مظاہرہ کیا ، 7سو اہلکاربیماری سے مرگئے،حکومت نے سہولیات نہیں دی۔ انہوں نے حکومت پر خوب تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تسلسل کے ساتھ جھوٹ بول رہی ہے

x

Check Also

ڈانس پارٹی پرچھاپہ،اسٹیج اداکارہ سمیت7رقاصائیں گرفتار

خانیوال (مانیٹرنگ سیل) خانیوال میں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈانس ...

Connect!