شہ سرخیاں
Home / پاکستان / حکومت کا ’’تلور‘‘ کے شکار کیلئے خصوصی اجازت نامہ قطری شہزادے کو جاری

حکومت کا ’’تلور‘‘ کے شکار کیلئے خصوصی اجازت نامہ قطری شہزادے کو جاری

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وفاقی حکومت نے’تلور‘ کے شکار کے لیے خصوصی اجازت نامے جاری کردیے ہیں جب کہ قطری شہزادے شیخ حماد بن جاسم بن جابر الثانی کو شکارکے لیے پنجاب کے ضلع بھکر اور جھنگ کے علاقے مختص کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق  وفاقی حکومت نے ہجرت کرکے آنے والے نایاب پرندے ’تلور‘  کے شکار کے لیے خصوصی اجازت نامے جاری کردیے ہیں،جن لوگوں کو اجازت نامے جاری کیے گئے ان میں قطری شہزادہ شیخ حماد بن جاسم بن جابر الثانی بھی شامل ہیں جب کہ شہزادہ حماد کے شکار کے لیے جو علاقے مختص کیے گئے ہیں ان میں پنجاب کے ضلع بھکر اور جھنگ شامل ہیں۔ پنجاب میں تلور کے شکار کے سیزن 17-2016 کے لیے خصوصی اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں اور ضابطہ اخلاق کے مطابق 3 ماہ پر مشتمل شکار کا موسم یکم نومبر سے  31 جنوری 2017 تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ تلور کے شکار پر جنگلی حیات کے تحفظ کے مقامی قانون کے تحت پابندی ہے جب کہ پاکستانی شہریوں کو ان پرندوں کے شکار کی اجازت نہیں تاہم زیادہ تر عرب شکاری انہیں نشانہ بناتے ہیں۔

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...