شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کیلئے چنیوٹ ٹریفک پولیس ہر لمحہ کوشاں ہے، اشرف محمود

ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کیلئے چنیوٹ ٹریفک پولیس ہر لمحہ کوشاں ہے، اشرف محمود

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کیلئے چنیوٹ ٹریفک پولیس ہر لمحہ کوشاں ہے اور بہت جلد ٹریفک کے حوالہ سے مسائل کے حل کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائیگا ۔انچارج ٹریفک پولیس چنیوٹ اشرف محمود کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس چنیوٹ کی جانب سے ختم نبوت چوک میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کی روک تھام کے سلسلہ میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق کم عمر رکشہ ڈرایؤر اوور لوڈنگ کے باعث حادثات کا موجب بنے ہوئے ہیں جس کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیاہے اورشہریوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ہیں جس میں لوگوں میں ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لئے ٹریفک ملازمین سرگر دیکھائی دیئے اس موقع پر انچارج ٹریفک پولیس چنیوٹ محمد اشرف، ممتاز احمد، آصف کلیار و دیگر ٹریفک پولیس ملازمین نے شہریوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے اور چنیوٹ کے ٹرانسپورٹر، ڈرائیورز اور شہریوں میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے لئے ورک شاپ کا بھی احتمام کیا ور اوور لوڈنگ حادثات سے محفوظ رہنے کے حوالہ سے آگاہی دی۔

error: Content is Protected!!